احمد ندیم قاسمی
ظاہری ہیئت
احمد ندیم قاسمی (20 نومبر 1916 – 10 جولائی 2006) ایک پاکستانی شاعر، افسانہ نگار، نقاد اور مدیر تھے۔ وہ جدید اردو ادب کے اہم نمائندہ ادیبوں میں شمار ہوتے ہیں۔ احمد ندیم قاسمی نے شاعری اور افسانے کے ساتھ ساتھ ادبی صحافت میں بھی نمایاں کردار ادا کیا اور رسالہ فنون کے مدیر کے طور پر اردو ادب کی ترویج میں اہم خدمات انجام دیں۔
اقتباسات
[ترمیم]اشعار
[ترمیم]- کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا
میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا
- جس بھی فن کار کا شہکار ہو تم
اس نے صدیوں تمہیں سوچا ہوگا
- میں نے سمجھا تھا کہ لوٹ آتے ہیں جانے والے
تو نے جا کر تو جدائی مری قسمت کر دی
- اک سفینہ ہے تری یاد اگر
اک سمندر ہے مری تنہائی
- اتنا مانوس ہوں سناٹے سے
کوئی بولے تو برا لگتا ہے
