ارشد مدنی
ظاہری ہیئت
ارشد مدنی (پیدائش: 1941ء) ایک ہندوستانی دیوبندی عالم دین، مصنف اور استاذ حدیث ہیں۔ وہ جمعیۃ علماء ہند (الف) کے قومی صدر، دار العلوم دیوبند کے استاذِ حدیث و موجودہ صدر مدرس، رابطہ عالم اسلامی، مکہ مکرمہ کے مؤقر رکن اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر ہیں۔
اقوال
[ترمیم]- اسلام امن کا مذہب ہے اور قیامت تک محفوظ رہے گا، کوئی اسے ختم نہیں کر سکتا۔
- دیوش پانڈے (4 دسمبر 2025). इस्लाम अमन का धर्म, कयामत तक रहेगा सुरक्षित, कोई मिटा नहीं सकता: मौलाना अरशद मदनी (in ہندی). نو بھارت ٹائمز. ٹائمز انٹرنیٹ.
- ملک کسی ایک خاص مذہب اور مخصوص نظریہ کی حکمرانی پر نہیں چل سکتا بلکہ مذہبی غیرجانب داری، امن اور سیکولرزم کی راہ پر چل کر ہی یہ ملک ترقی کرسکتا ہے۔
- امن و امان اور حق و انصاف کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں: مولانا ارشد مدنی (in اردو). انسٹنٹ خبر (22 مئی 2020).
- اگر مذہب کی بنیاد پر کسی خاص طبقہ کی قربانیوں اور ان کی خدمات کو پس پشت ڈال کر ملک کے قومی دھارے سے الگ تھلگ کردینے کی کوشش کی جاتی ہے تو اس سے کسی قوم یا فرد واحد کا نقصان نہیں بلکہ ملک کا نقصان ہے۔
- امن و امان اور حق و انصاف کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں: مولانا ارشد مدنی (in اردو). انسٹنٹ خبر (22 مئی 2020).