امن
ظاہری ہیئت
امن ایسی ہم آہنگی کی کیفیت کا نام ہے جس میں تشدد، نزاع اور تصادم پر مبنی رویّوں کا فقدان ہو اور انسان تشدد کے خوف سے آزاد ہو۔ عام طور پر امن سے مراد دشمنی اور انتقام کی عدم موجودگی لی جاتی ہے، تاہم اس کا مفہوم اس سے کہیں وسیع ہے۔ امن میں خلوصِ نیت کے ساتھ مفاہمت اور مصالحت کی کوششیں، صحت مند یا ازسرِنو بحال ہونے والے باہمی اور بین الاقوامی تعلقات، معاشرتی اور معاشی بہبود میں خوش حالی، مساوات کا قیام، اور ایسا مؤثر سیاسی نظام بھی شامل ہے جو تمام افراد کے حقیقی مفادات کی خدمت کرے۔

اقتباسات
[ترمیم]- مستقبل پُراسرار ہے۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایک پوری نسل جنگ کی نذر ہو رہی ہے۔ مستقبل کے لیے میری امیدیں ذاتی نہیں، بلکہ اپنی قوم کے لیے ہیں۔ میری تمام امیدیں امن کے لیے ہیں، اور صرف امن کے لیے۔
- ہانی عبّاس Interview (2013)
- اگر ہم پائیدار امن چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے دنیا بھر میں مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ بھوک اور ظلم کے بجائے پوری انسانیت کی بھلائی کو ترجیح دی جائے۔ دنیا کے لوگوں کو حسد، لالچ اور دشمنی چھوڑنے کی تعلیم دی جائے۔
