این فرینک
ظاہری ہیئت
این فرینک (12 جون 1929 – فروری/مارچ 1945) ایک نوجوان جرمن نژاد یہودی ڈائری نویس اور ابھرتی ہوئی مصنفہ تھیں۔ وہ نازی دور کے مظالم کے دوران حراستی کیمپ میں ٹائیفَس کے مرض کے باعث وفات پا گئیں۔ ان کی ڈائری دنیا بھر میں ظلم، جنگ اور انسانی حوصلے کی ایک اہم گواہی کے طور پر جانی جاتی ہے-

اقتباسات
[ترمیم]- ایک حیرت کی بات ہے کہ میں نے اپنے تمام نظریات ترک نہیں کیے، حالانکہ وہ کتنے بے معنی اور ناقابلِ عمل محسوس ہوتے ہیں۔ پھر بھی میں اُن سے وابستہ ہوں، کیونکہ ہر چیز کے باوجود میرا اب بھی یہ یقین ہے کہ انسان فطرتاً دل کے اچھے ہوتے ہیں۔
- میں نے ایک بات سیکھی ہے: انسان کی اصل پہچان لڑائی کے بعد ہی ہوتی ہے۔ تبھی آپ اس کے اصل کردار کا اندازہ لگا سکتے ہیں!
- صرف اچھی نصیحت کر سکتے ہیں یا سیدھے راستے پر ڈال سکتے ہیں، لیکن کسی انسان کے کردار کی حتمی تشکیل خود اس کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے۔
