بنجمن فرینکلن
ظاہری ہیئت
بنجمن فرینکلن (17 جنوری 1706 – 17 اپریل 1790) ریاستہائے متحدہ امریکہ کے بانی ارکان میں سے ایک تھے۔ وہ ایک مایہ ناز ہمہ جہت شخصیت، ایک ممتاز مصنف، ناشر، سیاسی نظریہ دان، سیاست دان، پوسٹ ماسٹر، سائنسدان، موجد، شہری کارکن، مدبر اور سفارت کار ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی کے ابتدائی تجربہ کار بھی تھے۔ انہوں نے امریکی تحریکِ تنویر میں اہم کردار ادا کیا اور بجلی کے حوالے سے اپنی دریافتوں اور نظریات کی بدولت طبیعیات کی تاریخ میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
اقتباسات
[ترمیم]
- جو لوگ عارضی تحفظ کی خاطر بنیادی حریت سے دستبردار ہونے کو تیار ہو جاتے ہیں، وہ نہ تو حریت کے حقدار ہیں اور نہ ہی تحفظ کے۔
- اس کی فرینکلن نے اولین پینسلوینیا کے ایوان میں گورنر کے جواب (11 نومبر 1755) میں استعمال کیا۔ (گورنر کو جواب)
- 1738 کی کتاب میں اس کو دوسرے انداز میں پیش کیا گیا ہے: دولت خریدنے کے لیے اپنی نیکی کا سودا نہ کرو، اور نہ ہی طاقت کے حصول کے لیے اپنی آزادی کو بیچو۔
