تھامس ہارڈی
ظاہری ہیئت
تھامس ہارڈی (2 جون 1840ء – 11 جنوری 1928ء) ایک انگریزی ناول نگار، افسانہ نگار اور شاعر تھے-

اقتباسات
[ترمیم]- اخلاقی انجام کے حصول کے لیے غیر اخلاقی ذرائع اختیار نہ کرو۔
- بڑھاپے کی قدر و قیمت کا انحصار اس شخص پر ہوتا ہے جو اس عمر کو پہنچتا ہے۔ وہ لوگ جو جوانی میں ہی کارنامے انجام دے چکے ہوں، ان کے لیے یہ عمر بے معنی ہو کر رہ جاتی ہے۔ اس کے برعکس، وہ لوگ جن کی صلاحیتیں دیر سے بیدار ہوتی ہیں، بڑھاپا انہیں اپنا ادھورا کام مکمل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
