جان فلیچر
ظاہری ہیئت
جان فلیچر (20 دسمبر 1579ء کو بپتسمہ لیا گیا — اگست 1625ء میں وفات پائی) جان فلیچر ایک انگریزی ڈرامہ نگار تھے جو جیکوبین عہد سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ ولیم شیکسپیئر اور بین جانسن کے بعد اپنے زمانے کے سب سے زیادہ زرخیز اور بااثر ڈرامہ نگاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ شیکسپیئر کے بعد وہ لندن کی معروف تھیٹر کمپنی “کنگز مین” کے مرکزی ڈرامہ نگار بن گئے اور ان کے متعدد ڈرامے اپنے عہد میں بے حد مقبول ہوئے-
اقتباسات
[ترمیم]- بدعنوانی ایک ایسا شجر ہے، جس کی شاخیں لامتناہی حد تک پھیلی ہوئی ہیں: وہ ہر سو سرایت کر چکی ہیں؛ اور اس سے ٹپکنے والی شبنم نےاختیار کی کچھ مسندوں اور کرسیوں کو بھی آلودہ کر دیا ہے۔
- انسان خود اپنی تقدیر کا رہنما ہے، اور وہی روح کامل انسان کہلانے کی مستحق ہے جو صداقت اور دیانت پر قائم رہے
