جولین آف نارویچ
ظاہری ہیئت
جولین آف نارویچ (تقریباً 8 نومبر 1342 – تقریباً 1416) ایک انگریز عیسائی صوفی اور ماہرِ الہیات تھیں۔ ان کی زندگی کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔ یہاں تک کہ ان کا اصل نام بھی یقینی نہیں ہے۔ “جولین” نام غالباً Church of St Julian سے لیا گیا، جہاں وہ ایک گوشہ نشین عبادت گزار کے طور پر رہتی تھیں-

اقتباسات
[ترمیم]- اس زندگی میں رحم اور درگزر ہی ہمارا راستہ ہے اور یہی ہمیں ہمیشہ فضلِ الٰہی کی طرف لے جاتا ہے۔ اپنے حصے کے جن مصائب اور دکھوں میں ہم گھر جاتے ہیں، ان کی وجہ سے دنیاوی فہم و ادراک کے مطابق تو ہم مردہ ہی ٹھہرتے ہیں؛ لیکن خدا کی نظر میں وہ روح جسے نجات ملنی ہے، نہ کبھی مردہ تھی اور نہ کبھی ہوگی۔
