جگر مراد آبادی
ظاہری ہیئت
جگر مراد آبادی جگر مرادآبادی (6 اپریل 1890ء – 9 ستمبر 1960ء) ہندوستان کے معروف اردو شاعر اور غزل گو تھے۔ ان کا اصل نام علی سکندر تھا، جبکہ “جگر مرادآبادی” ان کا تخلص تھا۔ انہیں 1958ء میں اپنے شعری مجموعے “آتشِ گل” پر ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مزید برآں، وہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈی لِٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے دوسرے شاعر تھے۔ ان سے پہلے یہ اعزاز محمد اِقبال کو دیا گیا تھا-

