حافظہ
ظاہری ہیئت
حافظہ یا یاد داشت (انگریزی: Memory) لوگوں کی شخصیت کی بنیاد ہے۔ تاہم کبھی کبھار یہ لوگوں سے کھیل بھی کھیلتی ہے اور لوگ کئی چیزیں بھول جاتے ہیں اور ان کا حافظہ انھیں دھوکا دے دیتا ہے۔ حافظہ کسی بھی مشاہدے، اطلاع، خبر، وغیرہ کو دماغ کے ایک حصے میں محفوظ کر لیتا ہے، جسے بعد میں عند الضرورت بہ روئے کار لایا جاتا ہے۔ یہ ایک عرصے تک معلومات کو محفوظ کرتا ہے تاکہ مستقبل میں اس کے ذریعے کچھ کام کیا جا سکے۔ اگر سابقہ واقعات کو یاد نہیں کیا جا سکے تو یہ ناممکن ہے کہ زبان، تعلقات یا شخصی شناخت کی ترقی ممکن ہو۔ حافظے کی کمی اکثر بھلکڑین پر نتیجہ خیز ہوتی ہے۔

اقتباسات
[ترمیم]- یادداشت ایک افسانہ ہے۔ ہم اپنی زندگی کے روشن ترین اور تاریک ترین لمحوں کو چن لیتے ہیں، اُن باتوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں جن پر ہمیں شرمندگی ہوتی ہے، اور یوں اپنی زندگی کی وسیع داستان کو خود ہی سجا لیتے ہیں۔
- اسابیل آلیندی: پورٹریٹ ان سیپیہ (2000)
