"نطشے" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی اقتباس سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م نے زمرہ:انیسویں صدی کے فلسفی کا اضافہ کیا فوری زمرہ بندی کے ذریعہ
سطر 18: سطر 18:
[[زمرہ:جرمنی کی شخصیات]]
[[زمرہ:جرمنی کی شخصیات]]
[[زمرہ:جرمنی کے فلسفی]]
[[زمرہ:جرمنی کے فلسفی]]
[[زمرہ:انیسویں صدی کے فلسفی]]

نسخہ بمطابق 19:18، 22 فروری 2017ء

نطشے مشہور حرمن فلسفی تھا۔ اس کے اثرات دور جدید میں قبول کیے گئے۔ اس کی کتابوں میں زرتشت نے کہا کو سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی، جو اس کے فلسفیانہ نظریات کا اچھوتے انداز میں خلاصہ ہے۔ نطشے نے فوق الالبشر، خدا کی موت، اور مسیحیت پر شدید تنقید جیسے موضوعات کو زرتشت نے کہا، مین پیش کیا۔

زرتشت نے کہا

  • آدمیوں کے ساتھ مل کر رہنا دشوار ہے، کیوں کہ چپ رہنا دشوار ہے۔[1]
  • میں ایک گیت گا سکتا ہوں، اور گا کر رہوں گا۔ اگرچہ میں اس مکان کے خلاوں میں تنہا ہوں اور اس بات پر مجبور ہوں کہ اپنے گیت کا جادو اپنے ہی کانوں میں پھونکوں۔[2]
  • خطرات سے لبریز زندگی بسر کرو۔ آتش فشاں پہاڑ کے دامن میں شہر بساؤ۔ جہاز لے کر ان سمندروں کی سیاحت کے لیے جاؤ جہاں اب تک کوئی نہیں گیا۔ ہر وقت برسر پیکار رہو۔

موت

  • وعدہ کرو کہ میرے مرنے ک بعد صرف میرے دوستوں کو میرے تابوت کے قریب آنے کی اجازت دو گی اور عوام کو یمری لاش سے دور رکھو گی کیونکہ وہ خواہ مخواہ ہر بات کی کرید کرتے ہیں اور دیکھنا کوئی پادری، یا کوئی اور شخص میری قبر پر کھڑا ہو کر جھک نہ مارے کہ میں اس وقت مدافعت نہ کر سکوں گا۔ میں کافر اور مشرک ہوں۔ اور اسی حیثیت سے مجھے قبر میں اتار دینا۔ (اپنی بہن کے نام خط میں)

نطشے سے متعلق

حوالہ جات

  1. زرتشت نے کہا، صفحہ 212
  2. زرتشت نے کہا، صفحہ 279


ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں نطشے.