"امام شافعی" کے نسخوں کے درمیان فرق

Jump to navigation Jump to search
37 بائٹ کا اضافہ ، 2 سال پہلے
م
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
م
*طلب علم نوافل نماز سے افضل ہے۔<ref> الحافظ الذہبی: سیر اعلام النبلا، جلد 10 صفحہ 53، مطبوعہ موسسۃ الرسالۃ بیروت لبنان1401ھ / 1981ء۔</ref>
* اگر شعر علما کے لیے عیب نہ ہوتا تو میں اِس زمانہ میں لبید بن ربیعہ سے بڑا شاعر ہوتا۔ (لبید بن ربیعہ زمانہ جاہلیت میں زبان عربی کا بلند پایہ شاعر تھا)۔<ref>دیوان امام شافعی: ص 124۔</ref>
*ایک بار کسی شخص نے آپ سے کہا: آپ کا کیا حال ہے؟ تو فرمایا: اُس کی کیا حالت ہوگی جس سے [[اللہ]] تعالیٰ قرآن کا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ سنت کا، شیطان گناہوں کا، زمانہ اپنے مصائب کا، نفس اپنی خواہشات کا، اہل و عیال روزی کا اور ملک الموت قبض روح کا مطالبہ کرتے ہوں؟۔
*تحصیل علم کے لیے فرماتے ہیں کہ: یہ علم دین کوئی شخص مالداری اور عزتِ نفس سے حاصل کرکے کامیاب نہیں ہو سکتا، البتہ جو شخص نفس کی ذلت، فقر و محتاجی اور علم کی حرمت کے ساتھ اِس کو حاصل کرے گا وہ کامیاب ہوگا۔<ref>خطیب بغدادی: جامع البیان والعلم، جلد 2 صفحہ 98۔</ref>
*امام شافعی کے نزدیک اگرمفتی یا مجتہد غلطی بھی کرے گا تو حسن نیت کی بنا پر وہ عنداللہ ماجور ہوگا۔ خود فرماتے ہیں کہ: جو عالم فتویٰ دے گا، اجر پائے گا۔ البتہ دین میں غلطی پر اجر نہیں ملے گا اِس کی اجازت کسی کو نہیں ہے اور ثواب اِس لیے ملے گا کہ جو غلطی اُس نے کی ہے اُس میں اِس کی نیت برحق تھی۔<ref>خطیب بغدادی: جامع البیان والعلم، جلد 2 صفحہ 72۔</ref>
*طبیعت اور طلب علم کے متعلق فرماتے ہیں کہ: طبیعت زمین ہے اور علم بیج ہے اور علم طلب سے ملتا ہے۔ جب طبیعت قابل ہوگی تو [[علم]] کی کھیتی لہلہائے گی اور اُس کے معانی و مطالب شاخ در شاخ پھیلیں گے۔
*طرز اِستدلال کے متعلق فرماتے ہیں کہ: بہترین استدلال وہ ہے جس کے معانی روشن اور اُصول مضبوط ہوں اور سننے والوں کے دل خوش ہوجائیں۔
 
*کسی بخیل سے جود و سخا کی امید مت رکھ، اِس لیے کہ پیاسے کو آگ میں پانی نہیں ملتا۔
*تاخیر تیرے رزق میں کمی نہیں کرتی اور بہت مشقت سے رزق میں اضافہ نہیں ہوتا۔
*[[موت]] جب کسی کے صحن میں فروکش ہوجاتی ہے تو پھر اُس کو زمین و آسمان کی کوئی طاقت بچا نہیں سکتی۔<ref>دیوان امام شافعی: ص 37۔</ref>
*انسان کے لیے وہ گھڑی کتنی حسرت ناک ہوتی ہے جو وہ اپنے دوستوں سے فراق کے بعد گزارتا ہے۔<ref>دیوان امام شافعی: ص 42۔</ref>
*طبیب علم طب اور دواء کے ذریعہ تقدیر کے فیصلوں کو بدل نہیں سکتا۔<ref>دیوان امام شافعی: ص 44۔</ref>
*جو شخص لوگوں کی عزت کرتا ہے، لوگ اُس کی عزت کرتے ہیں اور جو دوسروں کو حقیر سمجھتا ہے، اُس کی کبھی عزت نہیں کی جاتی۔<ref>دیوان امام شافعی: ص 76۔</ref>
*عقلمند آدمی وہ ہے جو اپنے دشمنوں سے بھی دل کی ناراضی کے باوجود خندہ پیشانی سے ملے۔<ref> دیوان امام شافعی: ص 85۔</ref>
*جاہل [[احمق]] کے جواباجواب میں چپ رہنا شرافت ہے۔<ref> دیوان امام شافعی: ص 105۔</ref>
*میں نے تکلیفوں پر ہنسنے والوں اور خوشیوں میں حسد کرنے والوں کے علاوہ کوئی اور نہیں پایا۔<ref> دیوان امام شافعی: ص 113۔</ref>
 
==حوالہ جات==
{{حوالہ جات}}
 
{{Wikipedia‏‏ }}
[[زمرہ:مذہبی رہنما]]

فہرست رہنمائی