"حسن العسکری" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 3: | سطر 3: | ||
*دو بہترین عادتیں یہ ہیں کہ اللہ پر ایمان رکھو اور لوگوں کو فائدہ پہنچاؤ۔ |
*دو بہترین عادتیں یہ ہیں کہ اللہ پر ایمان رکھو اور لوگوں کو فائدہ پہنچاؤ۔ |
||
*تواضع اور فروتنی یہ ہے کہ جب کسی کے پاس سے گذرو تو سلام کرو اور مجلس میں معمولی مقام پر بیٹھو۔ |
*تواضع اور فروتنی یہ ہے کہ جب کسی کے پاس سے گذرو تو سلام کرو اور مجلس میں معمولی مقام پر بیٹھو۔ |
||
*غصہ ہر برائی کی کنجی ہے۔ |
*غصہ ہر برائی کی کنجی ہے۔ |
||
نسخہ بمطابق 08:16، 29 اگست 2018ء
حسن العسکری یا حسن ابن علی العسکری (پیدائش: 3 دسمبر 846ء— وفات: یکم جنوری 874ء) اہل بیت کے بزرگ اور اہل تشیع کے گیارہویں امام تھے۔
اقوال
- دو بہترین عادتیں یہ ہیں کہ اللہ پر ایمان رکھو اور لوگوں کو فائدہ پہنچاؤ۔
- تواضع اور فروتنی یہ ہے کہ جب کسی کے پاس سے گذرو تو سلام کرو اور مجلس میں معمولی مقام پر بیٹھو۔
- غصہ ہر برائی کی کنجی ہے۔
فرائض سے متعلق اقوال
- دنیا کی تلاش میں کوئی فریضہ نہ گنوا دینا۔
زندگی سے متعلق اقوال
- وہ چیز زندگی سے بہتر ہے جس کی وجہ سے تم زندگی کو برا سمجھو۔
دنیاء سے متعلق اقوال
- جو دنیا میں بوؤ گے وہی کاٹو گے۔
موت سے متعلق اقوال
- وہ چیز موت سے بدتر ہے جو تمہیں موت سے بہتر نظر آئے۔
- موت تمہارے پیچھے لگی ہوئی ہے، اچھا بوؤ گے تو اچھا کاٹو گے، برا بوؤ گے تو ندامت ہوگی۔
طہارت و پاکیزگی سے متعلق اقوال
- بہترین عبادت گذار وہ ہے جو فرائض ادا کرتا رہے۔
- بہترین متقی اور زاہد وہ ہے جو گناہ مطلقاً چھوڑ دے۔
- ایک مومن دوسرے مومن کے لیے برکت ہے۔
- طہارت میں شک کی وجہ سے زیادتی کرنا غیر ممدوح ہے۔
- پرہیزگار وہ ہے جو کہ شب کو وقت توقف و تدبر سے کام لے، اور ہر اَمر میں محتاط رہے۔
شخصیت سے متعلق اقوال
- بے وقوف کا دِل اُس کے منہ میں ہوتا ہے اور عقلمند کا منہ اُس کے دِل میں ہوتا ہے۔
- جاہل کی دوستی مصیبت ہے۔
- کوئی کتنا ہی بڑا آدمی کیوں نہ ہو، جب وہ حق کو چھوڑ دے گا تو ذلیل تر ہوجائے گا۔
- معمولی آدمی کے ساتھ اگر حق ہو تو وہی بڑا آدمی ہے۔
- غمگین کے سامنے ہنسنا بے اَدبی اور بدعملی ہے۔
- بلاوجہ ہنسنا جہالت کی دلیل ہے۔
حسد سے متعلق اقوال
- حرص اور لالچ سے کوئی فائدہ نہیں، جو ملنا ہے، وہی ملے گا۔
- حسد کرنے اور کینہ رکھنے والے کو کبھی سکونِ قلب نصیب نہیں ہوتا۔