مندرجات کا رخ کریں

رابرٹ فلگہم

ویکی اقتباس سے

رابرٹ فلگہم (پیدائش: 4 جون 1937ء) ایک امریکی مصنف ہیں جو بالخصوص مختصر مضامین کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے یونٹیرین مذہبی رہنما، فنکار اور استاد کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ وہ مصنفین کے اجتماعی راک اینڈ رول بینڈ “راک باٹم ریمینڈرز” کے بانی اراکین میں سے ایک ہیں-

میرے عقائد میرے لیے اس لیے معتبر ہیں کہ میں نے دوسروں کے افکار و نظریات کے مرکبات کو اپنے ذہن کی تجربہ گاہ میں آزمایا ہے، اور پھر ان کے نتائج کو اپنی عملی زندگی میں برت کر پرکھا ہے-

اقتباسات

[ترمیم]
  • میرے نظریات اور عقائد میرے لیے اس لیے معتبر ہیں کیونکہ میں نے دوسروں کے خیالات کے مرکبات کو اپنے ذہن کی تجربہ گاہ میں پرکھا ہے، اور پھر ان کے نتائج کو اپنی عملی زندگی میں آزما کر دیکھا ہے۔ اکیس سال کی عمر میں، میں نے دوسروں کی گواہیوں اور باتوں کی بنیاد پر زندگی کا ایک خیالی نقشہ تیار کیا تھا۔ مگر اب ساٹھ سال کی عمر میں، میرے پاس خود اپنے تجربات پر مبنی ایک عملی رہنما کتاب موجود ہے۔ اکیس سال کی عمر میں، میں آمد و رفت کے نظریات پر پورے اختیار کے ساتھ بحث کر سکتا تھا۔ لیکن اب ساٹھ سال کی عمر میں، مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ کہاں جانے کے لیے کون سی بس پکڑنی ہے، اس کا کرایہ کتنا ہے، اور واپس گھر کیسے لوٹنا ہے۔ وہ بس میری اپنی نہیں ہے، لیکن میں یہ ضرور جانتا ہوں کہ اسے استعمال کیسے کرنا ہے۔
  • میرے عقائد میرے لیے اس لیے معتبر ہیں کہ میں نے دوسروں کے افکار و نظریات کے مرکبات کو اپنے ذہن کی تجربہ گاہ میں آزمایا ہے، اور پھر ان کے نتائج کو اپنی عملی زندگی میں برت کر پرکھا ہے-

بیرونی روابط

[ترمیم]
ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں رابرٹ فلگہم.