رومیلا تھاپر
ظاہری ہیئت
رومیلا تھاپرایک بھارتی مؤرخ ہیں جن کا بنیادی موضوع قدیم ہندوستان ہے۔ وہ کئی کتابوں کی مصنفہ ہیں۔ وہ فی الوقت جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی متقاعد پروفیسر ہیں۔ انھیں دو مرتبہ پدم بھوشن کی پیش کش ہوئی، لیکن انھوں نے دونوں مرتبہ انکار کر دیا۔

اقتباسات
[ترمیم]- “ہندوستانی تہذیب میں بنیادی ذہنی توازن اس وجہ سے رہا ہے کہ یہاں شیطان کے تصور کی عدم موجودگی تھی۔”
- A History of India, Volume 1 (1990), Penguin Books
- حیرت انگیز طور پر، برِصغیر سے باہر سفر کرنے والے ہندوستانیوں نے نہ تو اُن مقامات کی سفری تفصیلات چھوڑیں جہاں وہ گئے، اور نہ ہی اُن چیزوں کی وضاحت کی جو انہوں نے دیکھیں۔ دُور دراز مقامات کا ذکر کہانیوں اور روایات میں بھی بہت کم ہی ملتا ہے۔
- Early India: From the Origins to AD 1300,Page 41
