مندرجات کا رخ کریں

سیدہ سیدیں حمید

ویکی اقتباس سے

سیدہ سیدیں حمید (پیدائش: 1943ء) ایک بھارتی سماجی کارکن، خواتین کے حقوق کی علمبردار، ماہرِ تعلیم، مصنفہ اور بھارت کے منصوبہ بندی کمیشن کی سابق رکن ہیں۔ وہ نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن کی صدر، ویمنز انیشی ایٹو فار پیس اِن ساؤتھ ایشیا (WIPSA) کی بانی ٹرسٹی، اور سینٹر فار ڈائیلاگ اینڈ ریکنسیلی ایشن کی بانی رکن ہیں۔ وہ 1997ء سے 2000ء تک نیشنل کمیشن فار ویمن کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ بھارتی معاشرے کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں 2007ء میں پدم شری سے نوازا گیا، جو بھارت کے اعلیٰ ترین سول اعزازات میں سے ایک ہے

اقتباسات

[ترمیم]
  • دیکھو دنیا میں ہمارے جیسے کروڑوں انسان بستے ہیں اگر وہ بھی تم بچیوں کی طرح آپس میں دوستی کر لیں اور مل جل کر رہیں تو ساری دنیا ایک پریم کلب بن سکتی ہے ۔ ٹھیک ہے۔۔
    • آؤ دوست بنائیں، ص۹
  • کاش یہ سیدھی سادھی کہانی جس میں بچوں کا ساحُسن ہے لوگوں کو ایک دوسرے کے سمجھنے میں مدد دے اور اُن میں سچی انسانی رفاقت کا احساس بیدار ہو جو وقت اور مقام کی قید سے آزاد ہے
    • آؤ دوست بنائیں، ص 3