مندرجات کا رخ کریں

فیلکس ایڈلر

ویکی اقتباس سے

فیلکس ایڈلر(13 اگست 1851ء – 24 اپریل 1933ء) یہودی سیاست اور سماجی اخلاقیات کے پروفیسر، عقلیت پسند، مشہور لیکچرر، مذہبی رہنما اور سماجی مصلح تھے جنہوں نے ایتھیکل کلچر تحریک کی بنیاد رکھی، اور انہیں جدید ہیومنزم اور ہیومنزٹک یہودیت پر اہم اثرات ڈالنے والوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 1878ء میں ایتھیکل کلچر فیلڈسٹن اسکول کی بنیاد ایک مفت نرسری اسکول کے طور پر رکھی۔

فیلکس ایڈلر

اقتباسات

[ترمیم]
  • ماضی ہمیں ہزار آوازوں میں مخاطب ہوتا ہے، خبردار کرتا اور تسلی دیتا ہے، جھنجھوڑتا اور عمل کی ترغیب دیتا ہے۔ اس کے عظیم مفکرین نے زندگی کے گہرے ترین مسائل پر جو سوچا اور لکھا ہے، کیا ہم اسے نہ سنیں اور نہ اس سے لطف اٹھائیں؟ مستقبل ہمیں اس کی راہ ہموار کرنے کی دعوت دے رہا ہے۔ کیا ہم اس کی سنجیدہ پکار کا جواب دینے میں ناکام رہ سکتے ہیں؟
    • فاؤنڈنگ ایڈریس(1876)

بیرونی روابط

[ترمیم]
ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں فیلکس ایڈلر.