ماؤ زے تنگ
ظاہری ہیئت
ماؤ زے تنگ (26 دسمبر 1893 – 9 ستمبر 1976) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے چیئرمین تھے، اور 1943 سے اپنی وفات تک اس عہدے پر فائز رہے۔ وہ عوامی جمہوریہ چین کے بانیوں میں بھی شامل تھے-

اقتباسات
[ترمیم]- سیکڑوں پھولوں کو کھلنے دو، اور علم و فکر کے سو دبستانوں کو آپس میں بحث و مباحثہ کرنے دو۔
- تمام غلط خیالات، تمام زہریلی گھاسیں، تمام بھوت اور عفریت—ان سب کو تنقید کے تابع ہونا چاہیے؛ کسی بھی حالت میں انہیں بے روک ٹوک پھیلنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ تاہم، تنقید مکمل طور پر معقول، تجزیاتی اور قائل کرنے والی ہونی چاہیے، نہ کہ کھردری، بیوروکریٹک، مابعد الطبیعیاتی یا جامد (ڈاگمیٹک) انداز کی۔
