محمد رابع حسنی ندوی
ظاہری ہیئت
محمد رابع حسنی ندوی (1929–2023ء) بھارت کے ایک نامور عالم دین تھے، جنھوں نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر اور دار العلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم، پھر ندوۃ العلماء کے ناظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ اسلامک فقہ اکیڈمی، انڈیا کے سرپرست، رابطہ ادب اسلامی، ریاض کے نائب صدر اور رابطہ عالم اسلامی کے رکن تاسیسی بھی تھے۔ دنیا کی 500 انتہائی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں مسلسل ان کا نام شائع ہوتا تھا۔
اقوال
[ترمیم]- تعلیم ہی مسلمانوں کی پسماندگی کو دور کرنے کی کلید ہے۔
- تعلیم ہی مسلمانوں کی ترقی کی کلید - مولانا رابع حسنی ندوی، ماخذ: یکم دسمبر 2014ء۔
- یورپ کے نظام تعلیم نے انسان کو مذہب کا دشمن بنا دیا ہے۔.... نصاب تعلیم میں پائی جانے والی بے راہ روی موجودہ دور کے بگاڑ کا سب سے بڑا سبب ہے۔
- بھٹکل میں کل ہند تعلیمی سیمنار، نصابِ تعلیم کے ساتھ نظامِ تربیت پر توجہ دینا بھی ضروری، ملک بھر سے ڈھائی سو سے زائد مندوبین کی شرکت، (آرکائیو شدہ نسخہ)، ماخذ: ساحل آن لائن، تاریخِ اشاعت: 26 دسمبر 2016ء۔
- جس دن مسلمان میڈیا پر کمان سنبھالیں گے وہ یقینی طور پر نہ صرف مسلمانوں کے لیے؛ بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک بہتر دن ہوگا۔
- Ensure Best Use of Media: Syed Rabey Hasani Nadwi. Radianceweekly.com (9 مارچ 2019).
- ہم علم والے لوگ ہیں۔ ہمارا دین تعلیم کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، اور اسی تعلیم کے ذریعے ہم کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اور دنیا کو روشنی اور رہنمائی کی طرف لے جا سکتے ہیں۔ (اردو قول کی انگریزی کا اردو ترجمہ)
- Muslims can succeed only through education: AIMPLB President، ماخذ: دی ملی گزٹ، تاریخ اشاعت: 15 جنوری 2016ء
- کوئی بھی ملک انسانیت اور اخلاق کے ذریعے ترقی کرتا ہے، ہمارا یہ ملک مختلف مذاہب اور مختلف طبقات کا گہوارہ ہے، یہ ملک اسی صورت میں ترقی کر سکتا ہے جب تمام مذاہب کے ماننے والے ایک دوسرے کو اپنا سمجھیں، ایک دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک کریں، اور باہم مل جل کر زندگی گزاریں۔
- مسلمان ہمت و حکمت کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں: مولانا رابع حسنی ندوی، ماخذ: قومی آواز، تاریخ اشاعت: 15 فروری 2021ء
- علم ہی انسان کو انسان بناتا ہے۔ انسان جب دنیا میں آتا ہے تو بالکل انجان ہوتا ہے۔ علم ہی اس کو جینے کا سلیقہ اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر رہنے کا ڈھنگ سکھاتا ہے۔ علم کے بنا انسان جانور نما حرکتیں کرتا ہے۔ ایک دوسرے کے حقوق سے لا علم ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے دنیا میں فساد برپا ہوتا ہے۔ مدرسے انسانیت کا پیغام اپنے طلبہ کو بڑے پیمانے پر دیتے ہیں۔
- علم ہی انسان کو انسان بناتا ہے: مولانا رابع حسنی ندوی، انسٹنٹ خبر، تاریخ اشاعت: 21 مئی 2016ء۔
- مسلمانو! سب کے ہمدرد بنو، انسانیت کا پیغام عام کرنا آج وقت کی ضرورت ہے۔ آج مسلمانوں کے خلاف غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ہم نفرت کی نگاہ سے دیکھے جارہے ہیں۔ اس غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں لائیں اور اپنے اندر انسانیت پیدا کریں۔
- مسلمانوں کو اللہ نے سب کا ہمدرد بنا کر بھیجا ہے۔ مولانا رابع حسنی، ماخذ: روزنامہ سیاست، حیدرآباد، تاریخ اشاعت: 12 مارچ 2018ء۔
