نبی
ظاہری ہیئت
نبی وہ برگزیدہ انسان ہوتا ہے جسے اللہ تعالیٰ اپنی وحی عطا فرماتے ہیں تاکہ وہ لوگوں تک حق، ہدایت اور اللہ کے احکام پہنچائے، انہیں نیکی کی طرف بلائے اور برائی سے روکے۔ نبی اپنی قوم کے لیے اللہ کی رہنمائی اور نمونۂ عمل ہوتے ہیں-

اقتباسات
[ترمیم]- برائی کرنا چھوڑ دو۔ نیکی کرنا سیکھو؛ انصاف کے طالب بنو۔ مظلوم کی مدد کرو، یتیم کے حق کی حمایت کرو، اور بیوہ کے مقدمے کی وکالت کرو۔
- عبرانی صحائف کے انبیاء اور اناجیل میں حضرت عیسیٰؑ مذہبی مقتدرہ کے ساتھ کشمکش میں نظر آتے ہیں۔ وہ مذہب کے اس استعمال کی مذمت کرتے ہیں جس کے ذریعے ناانصاف مراعات کو تقدس بخشا جائے اور لوگوں کی ضروریات کو نظر انداز کیا جائے۔
