نگوگی وا تھیونگو
ظاہری ہیئت

نگوگی وا تھیونگو (5 جنوری 1938ء – 28 مئی 2025ء) کینیا سے تعلق رکھنے والے ایک ممتاز ادیب تھے جنھوں نے فکشن اور غیر فکشن دونوں اصناف میں ادبی کاوشیں تخلیق کیں۔ ابتدا میں وہ انگریزی میں لکھتے رہے تاہم بعد ازاں انھوں نے اپنی مادری زبان گیکویو کو اپنی ادبی شناخت بنا لیا۔ ان کی تحریروں میں اکثر نوآبادیات، زبان اور تھیٹر کے موضوعات مرکزی حیثیت رکھتے تھے۔
اقتباسات
[ترمیم]- اگر تم تمام دنیا کی زبانیں جان لو، لیکن مادری زبان سے نا آشنا رہو تو یہ غلامی ہے۔ جبکہ اپنی مادری زبان کے ساتھ ساتھ تمام زبانوں سے آشنائی تمھیں با اختیار بناتی ہے۔
- ہمارے آبا و اجداد نے دلیری کے ساتھ سے جنگ لڑی۔ مگر کیا تم جانتے ہو کہ دشمن نے ان کے خلاف سب سے بڑا ہتھیار کون سا استعمال کیا؟ وہ میکسِم گن نہیں تھی بلکہ ان کے درمیان تفرقہ ڈالنا تھا۔ بھلا کیوں؟ کیونکہ ایمان میں متحد قوم بم سے بھی زیادہ طاقتور ہوتی ہے۔
