| جب بھی کسی ایک مخصوص مقصد کو ریاست کا اعلیٰ ترین نصب العین بنا دیا جائے؛ خواہ وہ کسی خاص طبقے کا فائدہ ہو، ملک کی طاقت کا تحفظ ہو، زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خوشحالی ہو، یا کسی نظریاتی خیال کی حمایت تو ریاست اس وقت کے لیے لامحالہ طور پر مطلق العنان بن جاتی ہے۔ صرف حریت ہی وہ مقصد ہے جس کی تکمیل کے لیے عوامی مقتدرہ پر قدغن لگانا ضروری ہے، کیونکہ حریت ہی وہ واحد شے ہے جس سے ہر کوئی یکساں طور پر مستفید ہوتا ہے اور جس کی کوئی سچے دل سے مخالفت نہیں کرتا۔
|