ہاروکی موراکامی
ظاہری ہیئت
ہاروکی موراکامی (12 جنوری 1949) ایک معاصر جاپانی مصنف ہیں جو بیسٹ سیلر لکھاری کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی افسانوی اور غیر افسانوی دونوں طرح کی تحریروں کو جاپان اور بین الاقوامی سطح پر تنقیدی پذیرائی اور متعدد اعزازات حاصل ہوئے ہیں، جن میں ورلڈ فینٹسی ایوارڈ (2006) اور فرینک او کونر انٹرنیشنل شارٹ اسٹوری ایوارڈ (2006) شامل ہیں۔ اسی طرح ان کے مجموعی ادبی کام (oeuvre) کو فرانز کافکا پرائز (2006)، یروشلم پرائز (2009) اور ہانس کرسچین اینڈرسن لٹریچر پرائز (2016) سمیت کئی اعزازات سے نوازا گئے-

اقتباسات
[ترمیم]
کون کہہ سکتا ہے کہ کیا بہتر ہے؟ اسی لیے جب بھی خوشی کا کوئی موقع ملے، جہاں بھی ملے اسے تھام لینا چاہیے، اور دوسروں کی زیادہ فکر نہیں کرنی چاہیے۔ میرا تجربہ بتاتا ہے کہ زندگی میں ایسے مواقع ہمیں دو یا تین بار سے زیادہ نہیں ملتے، اور اگر ہم انہیں کھو دیں تو ساری عمر اس کا افسوس رہتا ہے
- وہ اذیت نہایت تکلیف دہ ہوتی ہے جب انسان اپنی شدید اور گہری محسوس کی ہوئی کیفیت کو، پوری کوشش کے باوجود، دوسروں تک واضح طور پر منتقل نہ کر سکے۔ میرے معاملے میں، جتنا زیادہ یہ ارادہ مضبوط ہوتا ہے کہ ‘کسی خاص موضوع پر ایک خاص انداز میں لکھوں’، اتنا ہی لکھنا شروع کرنا اور اپنے آپ کو بیان کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ دباؤ کسی حد تک اُس جھنجھلاہٹ سے ملتا جلتا ہے جو انسان کو اس وقت محسوس ہوتی ہے جب وہ اپنے خواب میں نہایت واضح اور حقیقی طور پر دیکھی ہوئی چیز کو کسی دوسرے شخص کو بیان نہ کر سکے۔ جو الفاظ بھی میں اپنی اس لمحاتی کیفیت کو بیان کرنے کے لیے استعمال کرتا ہوں، وہ مسلسل اس بات میں ناکام رہتے ہیں کہ میں جو کہنا چاہتا ہوں اسے صحیح طور پر بیان کر سکوں، اور پھر وہی الفاظ میرے ساتھ بے وفائی کرنے لگتے ہیں۔
- (“A Long Way from The Stuffed Cabbage”)

