ہوریس مان
ظاہری ہیئت
ہوریس مان (4 مئی 1796 – 2 اگست 1859) امریکی تعلیمی اصلاحات کے بانی اور "کامن اسکول موومنٹ" کے اہم رہنما تھے، جنہوں نےاُنیسویں صدی میں سرکاری تعلیم کو سب کے لیے مفت اور معیاری بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔

اقتباسات
[ترمیم]- اگر عوامی شعور ایک بار مکمل طور پر اخلاقی بگاڑ کا شکار ہو جائے، تو محض کاغذ پر لکھے ہوئے قوانین کے زور پر جائیداد، آزادی یا زندگی کے تحفظ کی تمام کوششیں اتنی ہی فضول ثابت ہوں گی جتنا کہ کسی پھلوں کے باغ کو سنڈیوں سے بچانے کے لیے وہاں تحریری نوٹس لگا دینا۔
- انسانیت کے لیے کوئی کامیابی حاصل کیے بغیر مرنے پر شرم محسوس کرو-
