ہینری ملر
ظاہری ہیئت
ہینری ملر (26 دسمبر 1891ء – 7 جون 1980ء) ایک امریکی ادیب اور مصور تھے۔ وہ نیم خودنوشت ناول کی ایک نئی طرز کو فروغ دینے کے لیے مشہور ہیں، جس میں کردار نگاری، سماجی تنقید، فلسفیانہ غور و فکر، شعور کی رو، صریح زبان، جنسی موضوعات، حقیقتِ فوق سے متاثر آزاد ربطِ خیال، اور تصوف جیسے عناصر کو یکجا کیا گیا-

اقتباسات
[ترمیم]- انسان کی منزل کبھی کوئی جگہ نہیں ہوتی، بلکہ چیزوں کو دیکھنے کا ایک نیا انداز ہوتی ہے۔
- مجھے اچھی طرح دیکھ لو۔ اب بتاؤ، کیا تمہیں واقعی لگتا ہے کہ میں ایسا آدمی ہوں جسے اس بات کی ذرا بھی پرواہ ہو کہ میرے مرنے کے بعد کیا ہوتا ہے؟
