یاسر ندیم الواجدی
ظاہری ہیئت
یاسر ندیم الواجدی (پیدائش: 4 مارچ 1982ء) شکاگو میں مقیم ہندوستانی عالم دین، مصنف اور یوٹیوبر ہیں۔ وہ دنیا بھر میں عموماً اور بھارت میں خصوصاً مسلم اقلیتوں کے حقوق کے لیے ایک مضبوط آواز ہیں۔ وہ مفتی ہیں اور معہد تعلیم الاسلام، شکاگو کے مدرس ہیں۔ وہ دار العلوم آن لائن کے بانی اور تجدیدِ دین: شریعت اور تاریخ کی روشنی میں اور گلوبلائزیشن اور اسلام کے مصنف ہیں۔
اقتباسات
[ترمیم]- نوجوان فضلاء اگر اس ٹیکنالوجی کا مثبت اور تعمیری انداز میں استعمال کریں، تو جہاں معاشرتی سطح پر اس کا فائدہ ہوگا، ذاتی سطح پر بھی خود ان کو اس کا فائدہ پہنچے گا۔ اگر وہ "ٹرینڈ” کرتے موضوعات پر مثبت اور مختصر تحریر بھی لکھیں گے، تو قارئین کی فوری پذیرائی سے ان کا حوصلہ مہمیز ہوگا۔ ان میں زیادہ سے زیادہ لکھنے کا شوق پیدا ہو گا اور وہ لاکھوں لوگوں کی اصلاح کا فریضہ انجام دے سکیں گے، لیکن شرط یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو مسلکی تنازعات اور تنقیص پر مبنی مضامین سے دور رکھیں۔
- ابن الحسن عباسی (اکتوبر 2020ء) (in اردو). یادگار زمانہ شخصیات کا احوال مطالعہ (پہلا ed.). کراچی: مجلس تراث الاسلام. p. 642.
- خدا کا علیم ہونا تو قرآن سے ثابت ہے، اگر کوئی کج روی اختیار کرتے ہوے یہ کہے کہ ”جب اللہ کو ہر چیز پہلے سے معلوم ہے اور جو کچھ ہوگا وہ اس کے علم کے مطابق ہوگا تو میں حالات کو تبدیل کرنے کی کوشش کیوں کروں“ اور آنجناب اس کج روی کا علاج کرنے کی غرض سے خدا کے علیم ہونے کا ہی انکار کر بیٹھیں، تو اس کو علاج کے بجائے ”شتر مرغیانہ“ رویہ کہنا زیادہ بہتر ہوگا۔
- احادیث فتن کے بارے میں راشد شاز کا شذوذ از یاسر ندیم الواجدی، ماخذ: بصیرت آن لائن، تاریخ اشاعت: 20 اکتوبر 2020ء۔
