مندرجات کا رخ کریں

یوسف موتالا

ویکی اقتباس سے

یوسف بن سلیمان بن قاسم موتالا (25 نومبر 1946 - 8 ستمبر 2019) ایک سنی مسلم عالم، دارالعلوم بری کے بانی اور زکریا کاندھلوی کے شاگردوں میں سے ایک تھے۔

اقتباسات

[ترمیم]
  • آج امت میں سب سے بڑا فتنہ آزادی کا فتنہ ہے۔ آج امت کے بڑے بڑے طبقہ کا یہ حال ہے کہ ان کا سرکش نفس دین کی لگام اپنے منہ میں ڈالنے سے بدکتا ہے۔ وہ کفر والحاد کی ظلمتوں اور تاریکیوں میں ہاتھ پیر مارنے پر رضامند ہیں ۔ مگر رسول پاک جو صاف ستھری اور چمکدار ملت لے کر آئے ہیں ، اس کی روشنی سے انہیں نفرت ہے۔
    • اطاعت رسول، ص-6
  • آج اگر مسلمانوں کو دینی یا دنیوی ترقی چاہئے تو انہیں چودہ سو سال پہلے پلٹنا پڑیگا۔ اور وہ اپنے حکومت و انتظام اور معاملات اور رہن سہن کو جتنا زیادہ سے زیادہ آپ کے زمانے اور آپ کے طریقے کے ساتھ منطبق کرتے چلے جائیں گے اتنی ہی ان کو ترقی ہوگی ۔ اور جتنی اس میں کمی اور نقصان ہوگا اتنا ہی دینی و دنیوی ترقی میں نقصان ہوگا۔
    • اطاعت رسول, ص-7
  • دراصل جس سے جتنی محبت اور جتنا عشق ہوتا ہے اتنا ہی معشوق کے کاموں کو کرنے کو بلکہ ہر چیز میں اس کی نقل کو دل چاہتا ہے
    • اطاعت رسول، ص-117

بیرونی روابط

[ترمیم]
ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں یوسف موتالا.