"جبران خلیل جبران" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی اقتباس سے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م Gibranist نے صفحہ خلیل جبران کو بجانب جبران خلیل جبران منتقل کیا
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 11:05، 8 اکتوبر 2021ء

جبران خلیل جبران (پیدائش: 6 جنوری 1883 — وفات: 10 اپریل 1931) شاعر، امریکی فنکار، مصنف اور فلسفی تھے۔ لبنان کا ایک مسیحی، فلسفی تھا۔ جو اپنی کتاب پیغمبر کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس نے ناول، شاعری اور کہانیاں بھی لکھیں۔

اقتباسات[ترمیم]

  • یک شہر میں دو عالم رہتے تھے- جو آپس میں بہت اختلاف رکھتے تھے اور ایک دوسرے کی قابلیت کا مضحکہ اڑاتے تھے، ان میں ایک دہریہ تھا اور دوسرا خدا پرست۔ ایک دن دونوں بازار میں ملے اور اپنے اپنے معتقدوں کی موجودگی میں خدا کے وجود اور عدم وجود پر بحث کرنے لگے گھنٹوں مناظرہ کرنے کے بعد وہ ایک دوسرے سے جدا ہوئے۔ اسی شام دہریہ مسجد میں گیا اور اپنے سابقہ گناہوں کی معافی کے لئے خدا سے التجا کی۔ دوسرے عالم نےفورا ًً اپنی کتابیں جلا دیں -کیونکہ وہ اب دہریہ بن چکا تھا۔
  • بے شک وہ ہاتھ جو کانٹوں کے تاج بناتےہیں۔ ان ہاتھوں سے بہتر ہیں جو کچھ نہیں کرتے۔
  • تم جہاں سے چاہو زمین کھودلو، خزانہ تمہیں ضرور مل جائے گا۔ مگر شرط یہ ہے کہ زمین کامیابی کے، یقین کے ساتھ کھودو۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]