"فرانسیسی ضرب الامثال" کے نسخوں کے درمیان فرق
م Obaid Raza moved page فرانسیسی اقوال to فرانسیسی ضرب الامثال: درست عنوان |
|
(کوئی فرق نہیں)
|
نسخہ بمطابق 16:54، 5 دسمبر 2014ء
یہ اقوال فرانس سے ہیں
- مفت والے گھوڑے کے دانت نہیں گنے جاتے
- جو دوسرے کو انتظار کرائے گا وہ اسے اپنا دشمن بنائے گا
- محبت کے اولین مراسلے آنکھوں سے جاتے ہیں
- بند منہ میں مکھیاں نہیں گھس سکتیں
- جو سستا لگتا ہےو ہ مہنگا پڑتا ہے
- ضرورت کے وقت ہی بندے کو اپنے اصلی دوست کی پہچان ہوتی ہے
- جہاں شک پڑے، دور ہو جاؤ
- تقسیم کرو اور حکومت کرو
- جینے کے لئے کھاؤ، کھانے کے لئے مت جیو
- بادام کھانے کے لئے چھلکا توڑنا پڑے گا
- سارے انڈے ایک ہی ٹوکری میں مت رکھو
- محنتی جوانی تو آسان بڑھاپا
- لوگ اپنی سوچ چھپانے کے لئے باتیں بناتے ہیں
- سیب اپنے درخت سے دور نہیں گرتا
- موچی سے جیتنے والے سب سے زیادہ برے ہوتے ہیں
- بندا وہیں سے چھلانگ لگاتا ہے جہاں باڑ نیچی ہو
- کہنے سے کرنا بہتر ہے
- اگر کوئی کام مناسب انداز سے کرنا چاہتے ہیں تو خود کریں
- اگر گدھے کو پیاس نہ ہو تو آپ اسے پانی نہیں پلا سکتے
- میٹھا چکھنے کے لئے آپ کو لازماً کڑوا بھی چکھنا ہوگا
- جس کا سر موم سے بنا ہو، اسے آگ سے دور رہنا چاہئے
- جو مجھے چاہے گا وہ میرے کتے کو بھی چاہے گا
- بھوکے پیٹ کے کان نہیں ہوتے