"علی زین العابدین" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی اقتباس سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
[[فائل:Imam sajjad.jpg|تصغیر|علی زین العابدین کا لقب سجاد ہے جو کثرت عبادت کے تحت مشہور ہوا۔]]
[[فائل:Imam sajjad.jpg|تصغیر|علی زین العابدین کا لقب سجاد ہے جو کثرت عبادت کے تحت مشہور ہوا۔]]
[[w:زین العابدین|علی زین العابدین]] (پیدائش: 4 جنوری 659ء– وفات: 20 اکتوبر 713ء) اہل بیت کے بزرگ اور پہلی صدی ہجری کی معروف شخصیت ہیں۔ آپ [[محمد صلی اللہ علیہ وسلم]] کے نواسے [[حسین بن علی]] کے بیٹے تھے۔
[[w:زین العابدین|علی زین العابدین]] (پیدائش: 4 جنوری 659ء– وفات: 20 اکتوبر 713ء) اہل بیت کے بزرگ اور پہلی صدی ہجری کی معروف شخصیت ہیں۔ آپ [[محمد صلی اللہ علیہ وسلم|رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم]] کے نواسے [[حسین بن علی]] کے بیٹے تھے۔
==اقتباسات==
==اقتباسات==
*اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والے گناہ گار مومن سے محبت فرماتا ہے۔
*اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والے گناہ گار مومن سے محبت فرماتا ہے۔

نسخہ بمطابق 13:26، 8 اپريل 2018ء

علی زین العابدین کا لقب سجاد ہے جو کثرت عبادت کے تحت مشہور ہوا۔

علی زین العابدین (پیدائش: 4 جنوری 659ء– وفات: 20 اکتوبر 713ء) اہل بیت کے بزرگ اور پہلی صدی ہجری کی معروف شخصیت ہیں۔ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حسین بن علی کے بیٹے تھے۔

اقتباسات

  • اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والے گناہ گار مومن سے محبت فرماتا ہے۔
    • حلیۃ الاولیاء ج 3، ص 341۔ الطبقات ج 5، ص 219۔ تہذیب الکمال ج 20، ص 398۔
  • جسم اگر بیمار نہ ہوتو وہ مست ومگن ہو جاتا ہے اور کوئی خیر نہیں ایسے جسم میں جو مست ومگن ہو۔
    • حلیۃ الاولیاء، ج 3، ص 134۔ سیر اعلام النبلا، ج 4، ص 396۔
  • دوستوں کا نہ ہونا پردیسی ( اجنبیت) ہے۔
    • حلیۃ الاولیاء، ج 3، ص 134۔
  • جو باتیں معروف نہیں وہ علم میں سے نہیں، علم تو وہ ہے جو معروف ہو اوراہل علم کا اس پر اتفاق ہو۔
    • تہذیب الکمال ج 20، ص 398۔ سیر اعلام النبلاج 4، ص 391۔
  • لوگوں میں سب سے زیادہ خطرے میں وہ شخص ہے جو دنیا کو اپنے لیے خطرے والی نہ سمجھے۔
    • تہذیب الکمال ج 20، ص 398۔ سیر اعلام النبلاج 4، ص 391۔
  • کوئی کسی کی ایسی اچھائی بیان نہ کرے جو اسے معلوم نہ ہو، قریب ہے کہ وہ اس کی وہ برائی بیان کر بیٹھے جو اس کے علم میں نہیں۔
    • تہذیب الکمال ج 20، ص 398۔
  • جن دو شخصوں کا ملاپ اللہ کی اطاعت کے علاوہ ہوا ہو تو قریب ہے کہ ان کی جدائی بھی اسی پر ہو۔
    • تہذیب الکمال ج 20، ص 398۔

قناعت

  • جو اللہ کے دئیے ہوئے پر قناعت اختیار کر لے وہ لوگوں میں سب سے غنی آدمی ہو گا۔
    • حلیۃ الاولیاء، ج 3، ص 135۔

عبادات سے متعلق اقوال

  • بندہ تقویٰ و پرہیزگاری کے بغیر جو کچھ کرتا ہے، اُس کی کوئی حقیقت نہیں ہے، پوری پوری عزت تو تقویٰ والے ہی کے لیے ہے۔
    • بحارالانوار، ج 6، ص 65۔
  • سنو ! بندے کی نماز میں سے صرف اُتنا ہی حصہ قبول ہوتا ہے جتنا وہ رجوعِ قلب سے پڑھتا ہے۔
    • بحارالانوار، ج 6، ص 79۔

مشاغل سے متعلق اقوال

  • خدا کی طرف سے ایک دِن مقرر ہے جس میں فضول حرکتیں کرنے والے نقصان میں رہیں گے۔
    • بحارالانوار، ج 6، ص 82۔
  • خدا کی قسم ! کل قیامت کے دِن کوئی چیز فائدہ نہیں دے گی سوائے اُس نیک عمل کے جو تم نے بارگاہِ خداوندی میں (بطور ہدیہ و تحفہ) آگے بھیج دیا ہے۔
    • بحارالانوار، ج 6، ص 90۔

صبر

  • مصائب پر صبر کرو اور حقوق کے درپے نہ ہو اور اپنے برادر سے اُس امر میں اتفاق نہ کرو جس کا نقصان تمہارے لیے اُسے نفع پہنچنے کے مقابلے میں بہت زیادہ ہو۔
    • بحارالانوار، ج 6، ص 100۔
  • اے بیٹے !مصائب پر صبر کرو اور حقوق سے تعرض نہ کرو اوراپنے بھائی کو اس معاملے کے لیے پسند نہ کرو جس کا نقصان تمہارے لیے زیادہ ہو اس بھائی کو ہونے والے فائدے سے ۔
    • تہذیب الکمال ج 20، ص 399۔ حلیۃ الاولیاء، ج 3، ص 138۔

دمشق میں خطبہ

  • میں پسرِ زمزم و صفا ہوں، میں فرزندِ فاطمہ الزہرا ہوں، میں اس کا فرزند ہوں جسے پسِ گردن ذبح کیا گیا۔ میں اس کا فرزند ہوں جس کا سر نوکِ نیزہ پر بلند کیا گیا۔ ہمارے دوست روزِ قیامت سیر و سیراب ہوں گے اور ہمارے دشمن روزِ قیامت بد بختی میں ہوں گے۔
    • مقتل ابی مخنف صفحہ 135۔ 136

کتب

  • ابونعیم الاصبہانی: حلیۃ الاولیاء و طبقات الاصفیاء، ج 3۔
  • امام مزی: تہذیب الکمال، ج 20۔
  • امام شمس الدین الذہبی: سیر اعلام النبلاء، ج 4۔
  • علامہ باقر مجلسی: بحار الانوار، ج 6، مترجمہ اردو۔
ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں علی زین العابدین.