علی الہادی

ویکی اقتباس سے

علی الہادی (پیدائش: 8 ستمبر 829ء - یکم جولائی 868ء) اہل بیت کے بزرگ اور اہل تشیع کے دسویں امام ہیں۔

اقوال[ترمیم]

  • لوگ دنیا میں اپنے اموال کے ساتھ ہیں اور آخرت میں اپنے اعمال کے ساتھ۔
    • مسند الامام الہادی، صفحہ 304۔
  • حکمت فاسد طینتوں پر اثر نہیں کرتی۔
    • مسند الامام الہادی، صفحہ 304۔
  • جس پر تمہارا تسلط نہیں اس پر غصہ ہونا عاجزی ہے اور جس پر تسلط ہے اس پر غصہ ہونا پستی ہے۔
    • مستدرک الوسائل، جلد 12، صفحہ 11، حدیث 13376۔
  • جس کا نفس پست ہو جائے اس کے شر سے اپنے کو محفوظ مت سمجھو۔
    • تحف العقول، صفحہ 483۔
  • جب بھی معاشرے میں عدل و انصاف ظلم و ستم پر غلبہ کرے، کسی پر بدگمانی کرنا حرام ہے مگر یہ کہ وہ اس کے بارے میں یقین تک پہنچے؛ اور جب بھی ظلم و ستم عدل و انصاف پر غالب آجائے تو کسی کے لئے جائز نہیں ہے کہ کسی کے بارے میں حسن ظن رکھے مگر یہ کہ اس کے بارے میں یقین حاصل کرے۔
    • مستدرک الوسائل، جلد 9، صفحہ15۔
  • جو بھی تم سے دوستی کا دم بھرے اور نیک مشورہ دے تم اپنے پورے وجود کے ساتھ اس کی اطاعت کرو۔
    • تحف العقول، صفحہ 483۔
  • مصیبت صبر كرنے والے كے لئے اکہری (ایك ہی) اور بے صبری کرنے والے كے لئے دوہری ہے۔
    • اعلام الدین: ابو الحسن دیلمی، صفحہ 311۔ بحار الانوار: جلد 75، صفحہ 326۔
  • خدا ہی ثواب و عقاب دینے والا اور اعمال کی جلد یا بدیر جزا و سزا دیتا ہے۔
    • تحف العقول، صفحہ 483۔

کتابیات[ترمیم]

  • محمد باقر مجلسی: بحار الانوار: جلد 75، صفحہ 326۔
  • میرزا حسین نوری: مستدرک الوسائل، جلد 12، صفحہ 11۔
  • ابن شعبہ الحرانى: تحف العقول عن آل الرسول، مطبوعہ 1404 ہجری۔ قم، ایران۔

مزید دیکھیں[ترمیم]

ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں علی الہادی.


حوالہ جات[ترمیم]