مندرجات کا رخ کریں

حسن العسکری

ویکی اقتباس سے

حسن العسکری یا حسن ابن علی العسکری (پیدائش: 3 دسمبر 846ء - وفات: یکم جنوری 874ء) اہل بیت کے بزرگ اور اہل تشیع کے گیارہویں امام تھے۔

اقوال

[ترمیم]
  • دو بہترین عادتیں یہ ہیں کہ اللہ پر ایمان رکھو اور لوگوں کو فائدہ پہنچاؤ۔
  • تواضع اور فروتنی یہ ہے کہ جب کسی کے پاس سے گذرو تو سلام کرو اور مجلس میں معمولی مقام پر بیٹھو۔

فرائض سے متعلق اقوال

[ترمیم]
  • دنیا کی تلاش میں کوئی فریضہ نہ گنوا دینا۔

زندگی سے متعلق اقوال

[ترمیم]
  • وہ چیز زندگی سے بہتر ہے جس کی وجہ سے تم زندگی کو برا سمجھو۔

دنیاء سے متعلق اقوال

[ترمیم]
  • جو دنیا میں بوؤ گے وہی کاٹو گے۔

موت سے متعلق اقوال

[ترمیم]
  • وہ چیز موت سے بدتر ہے جو تمہیں موت سے بہتر نظر آئے۔
  • موت تمہارے پیچھے لگی ہوئی ہے، اچھا بوؤ گے تو اچھا کاٹو گے، برا بوؤ گے تو ندامت ہوگی۔
  • جو شخص دنیا سے دِل کا اندھا اُٹھے گا، آخرت میں بھی اندھا رہے گا۔

مصائب و عادات سے متعلق اقوال

[ترمیم]
  • کسی کی پڑی ہوئی عادت کو چھڑوانا اعجاز کی حیثیت رکھتا ہے۔
  • تواضع ایسی نعمت ہے جس پر حسد نہیں کیا جاسکتا۔
  • ہر بلا اور مصیبت کے پس منظر رحمت اور نعمت ہوتی ہے۔

طہارت و پاکیزگی سے متعلق اقوال

[ترمیم]
  • بہترین عبادت گذار وہ ہے جو فرائض ادا کرتا رہے۔
  • بہترین متقی اور زاہد وہ ہے جو گناہ مطلقاً چھوڑ دے۔
  • ایک مومن دوسرے مومن کے لیے برکت ہے۔
  • طہارت میں شک کی وجہ سے زیادتی کرنا غیر ممدوح ہے۔
  • پرہیزگار وہ ہے جو کہ شب کو وقت توقف و تدبر سے کام لے، اور ہر اَمر میں محتاط رہے۔

شخصیت سے متعلق اقوال

[ترمیم]
  • غصہ ہر برائی کی کنجی ہے۔
  • بے وقوف کا دِل اُس کے منہ میں ہوتا ہے اور عقلمند کا منہ اُس کے دِل میں ہوتا ہے۔
  • جاہل کی دوستی مصیبت ہے۔
  • کوئی کتنا ہی بڑا آدمی کیوں نہ ہو، جب وہ حق کو چھوڑ دے گا تو ذلیل تر ہوجائے گا۔
  • معمولی آدمی کے ساتھ اگر حق ہو تو وہی بڑا آدمی ہے۔
  • غمگین کے سامنے ہنسنا بے اَدبی اور بدعملی ہے۔
  • بلاوجہ ہنسنا جہالت کی دلیل ہے۔
  • پڑوسیوں کی نیکیوں کو چھپانا اور برائیوں کو اُچھالنا ہر شخص کے لیے کمر توڑ دینے والی مصیبت اور بے چارگی ہے۔
  • جاہل کی دوستی اور اُس کے ساتھ گذارہ کرنا معجزہ کی مانند ہے۔
  • اِس انداز سے کسی کی تعظیم نہ کرو کہ جسے وہ برا سمجھے۔
  • وہ شخص بدترین ہے جو دو منہ اور دو زبان رکھتا ہو، جب دوست سامنے آئے تو اپنی زبان سے خوش کردے اور جب وہ چلا جائے تو اُسے کھا جانے کی تدبیر سوچے، جب اُسے کچھ ملے تو یہ حسد کرے، اور جب اُس پر کوئی مصیبت آ جائے تو قریب نہ پھٹکے۔

نصیحت سے متعلق اقوال

[ترمیم]
  • اپنے بھائی کی پوشیدہ نصیحت کرنی اُس کی زِینت کا سبب ہوتا ہے۔
  • کسی کی اعلانیہ نصیحت کرنا برائی کا پیش خیمہ ہے۔

حسد سے متعلق اقوال

[ترمیم]
  • حرص اور لالچ سے کوئی فائدہ نہیں، جو ملنا ہے، وہی ملے گا۔
  • حسد کرنے اور کینہ رکھنے والے کو کبھی سکونِ قلب نصیب نہیں ہوتا۔

مزید دیکھیں

[ترمیم]
  • سید نجم الحسن کراروی: چودہ ستارے، مطبوعہ لاہور، 1393ھ/ 1973ء
ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں حسن العسکری.