انگریزی ضرب الامثال
Appearance
(انگریزی اقوال سے رجوع مکرر)
ضرب الامثال
[ترمیم]- بیٹا شادی ہونے تک اور بیٹی تاحیات بیٹی رہتی ہے۔
- کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے۔
- وقت پر لگایا ایک ٹانکہ بے وقت کے نو ٹانکوں سے بہتر ہے۔
- گھر جیسی کوئی جگہ نہیں۔
- اچھی بات سے اچھا فعل بہتر ہے۔
- آملیٹ کھانے کے لئے انڈہ توڑنا پڑتا ہے۔
- جو ایک انڈا چوری کرے گا وہ بھینس بھی چوری کرے گا۔
- اگر گرمی نہیں سہہ سکتے تو باورچی خانے سے نکل جاؤ۔
- جہاں باڑ چھوٹی ہوگی لوگ وہیں سے عبور کریں گے۔
- اگر کسی گڑھے میں گر جاؤ تو رونا دھونا بند کر دو۔
- امید پر جینے والا بھوک سے مرے گا۔
- اپنا منہ بند اور آنکھیں کھلی رکھیں۔
- ہنستے کے ساتھ دنیا ہنستی ہے اور رونے والا اکیلا روتا ہے۔
- عشق اندھا ہوتا ہے۔
- اونچی کیل ہتھوڑا کھاتی ہے۔
- کوئی بھی انسان جزیرہ نہیں ہے۔