تبادلۂ خیال صارف:Veritasphere
نیا موضوعویکی میڈیا فاؤنڈیشن بلاگز نگاری چھٹ بھیا بااجرت افراد کی ناحق کریڈٹ خوری
[ترمیم]آداب محترم! کیا ہی عجیب سی بات ہے کہ 2014 سے 2020 کے بیچ کئی ویکی میڈیا فاؤنڈیشن پر کئی سرکردہ ویکی پیڈینوں پر بلاگ لکھتا رہا۔ اس کے لیے صارفین کے انتخاب، ان پر تحقیق، سوالناموں کی تیاری اور نیز بلاگ کا عمومی متن میں ہی لکھتا ہے۔ اردو میں میں نے طاہر صاحب، امین صاحب، مہتاب صاحب، عزیز کنگرانی صاحب، نثار احمد صاحب، ژیری صاحب، اردو کے پچاس ہزار اور ایک لاکھ مضامین پر خصوصی بلاگز، مختلف کمیونیٹیز پر گروہی تحقیقی بلاگز اور برسرآوردہ ویکی نویسوں کے بلاگ لکھ چکا ہوں۔ اس کے علاوہ کئی زبانوں پر بھی میری تحقیقی نگارشات موجود ہیں۔ افسوس یہ ہوتا ہے کہ ایڈ ایرہارٹ اور سمیر الشربتی کی ایک ٹیم آئی جس نے اولًا میرے ای میلوں کے جواب دینے بند کیے یا محدور کیے، پھر ناحق کریڈ طلبی کی کوشش کی۔ حد یہ کہ وفاتیوں پر بھی اپنا نام آویزاں کیا اور کچھ بلاگوں میں میرا نام ذیلی حیثیت کا ہے، ان کا نام مجھ سے پہلے۔ ایک اپیل میں یہاں کیا پوں۔ مگر سوال یہ ہے کہ چونکہ کسی زبان اور قوم سے زیادہ میں نے اردو کو جہاں دنیا کے آگے پیش کرنے کی کوشش کی ہے، تو کیا میری اپیل کے نیچے کم از کم اردو کے کچھ صارفین ایک یا دو لائن لکھ محض یہی لکھ دیں کہ صارف ہذا مخلص معاون ہے تو اس کی اپیل پر ہمدردانہ غور کیجیے؟ Hindustanilanguage (تبادلۂ خیال) 21:00، 27 دسمبر 2025ء (م ع و)