مندرجات کا رخ کریں

رابعہ بصری

ویکی اقتباس سے

رابعہ بصری ایک مشہور اسلامی خاتون ہیں، جو تصوف کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔

اقتباسات

[ترمیم]
  • ایک مرتبہ حضرت رابعہ بصری جذب کی حالت بصرہ کی گلیوں میں ایک ہاتھ میں مشعل اور دوسرے ہاتھ میں پانی لئے جا رہی تھیں۔ لوگوں نے ان سے پوچھا کہ یہ آپ کیا کرنے جا رہی ہیں؟ تو رابعہ بصری نے جواب دیا کہ میں اس آگ سے جنت کو جلانے اور اس پانی سے دوزخ کی آگ بجھانے جا رہی ہوں، تاکہ لوگ اپنے معبودِ حقیقی کی پرستش جنت کی لالچ یا دوزخ کے خوف سے نہ کریں، بلکہ لوگوں کی عبادت کا مقصد محض اللہ کی محبت بن جائے[1]
  • ایک مرتبہ رابعہ بصری سے پوچھاگیا کہ کیا آپ شیطان سے نفرت کرتی ہیں؟ رابعہ بصری نے جواب دیاکہ خدا کی محبت نے میرے دل میں اتنی جگہ ہی نہیں چھوڑی کہ اس میں کسی اور کی نفرت یا محبت سما سکے۔

حوالہ جات

[ترمیم]


ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں رابعہ بصری.