ابو الحسن علی حسنی ندوی

ویکی اقتباس سے

ابو الحسن علی حسنی ندوی (24 نومبر 1914ء - 31 دسمبر 1999ء) ایک ہندوستانی عالم دین، مشہور کتاب انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر کے علاوہ متعدد زبانوں میں پانچ سو سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔

اقوال[ترمیم]

  • "علم ایک اکائی ہے جو بٹ نہیں سکتی. اس کو قدیم و جدید، مشرقی و مغربی، نظری و عملی میں تقسیم کرنا صحیح نہیں".
    • ابو الحسن علی حسنی ندوی، تحفہ کشمیر. لکھنؤ: مجلس تحقیقات و نشریات اسلام. صفحہ 94
  • "جامعہ کی حقیقی کامیابی یہ ہے کہ وہ سیرت سازی کا کام کرے، وہ ایسے صاحب علم افراد پیدا کرے جو اپنے ضمیر کا سودا نہ کرسکیں، جن کو دنیا کی کوئی طاقت، کوئی تخریبی فلسفہ، کوئی غلط دعوت و تحریک کسی دام خرید نہ سکے".
    • ابو الحسن علی حسنی ندوی، تحفہ کشمیر. لکھنؤ: مجلس تحقیقات و نشریات اسلام. صفحہ 99
ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں ابو الحسن علی حسنی ندوی.