اردو زبان
Appearance
اردو دنیا کی بڑی زبانوں میں سے ایک ہے۔ جو زیادہ تر جنوبی ایشیائی ممالک اور خلیجی ممانک میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ پاکستان کی قومی زبان اردو ہے، پاکستانیوں کی صرف 7.57٪ آبادی ہی مادری زبان اردو رکھتی ہے،[1] لیکن تعلیمی سطح پر، ذرائع ابلاغ میں اور تجارتی لین دین میں اردو کا ہی استعمال کیا جاتا ہے اس طرح اردو بولنے والوں اور سمجھنے والوں کی اکثریت ہے۔[2] یہ اپنے آپ میں ملک کے ثقافتی اور سماجی ورثے کے ایک وسیع ذخیرے کی حامل ہے۔[3] اس کے علاوہ خلیج عرب، کینیڈا، نیپال، بنگلہ دیش، بھارت، وغیرہ میں بھی لاکدوں لوک اردو بولنے یا سمجھنے والے ہیں۔ بھارت کی 22 سرکاری زبانوں میں سے ایک اردو بھی ہے۔ جبکہ کئی بھارتی ریاستوں کی یہ ریاستی سرکاری زبان ہے، جیسے بہار، اترپریش وغیرہ۔
” | بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا پیغام: میں آپ کو واضح طور پر بتا دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی سرکاری زبان اردو ہو گی اور صرف اردو، اور اردو کے سوا کوئی اور زبان نہیں ہو گی۔ دیگر اقوام کی تاریخ اس امر پر گواہ ہے کہ ایک مشترکہ سرکاری زبان کے بغیر کوئی قوم باہم متحد نہیں ہو سکتی اور نہ کوئی اور کام کر سکتی ہے،پس جہاں تک پاکستان کی سرکاری زبان کا تعلق ہے وہ صرف اور صرف اردو ہی ہو گی۔ (21 مارچ 1948 ڈھاکہ) | “ |
اقتباسات
[ترمیم]- جب تک ہرگھر میں پانچ پانچ بچے پیدا ہوتے رہیں گے اردو کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔ (ر ضا علی عابدی)
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]
- ↑ Government of Pakistan: Population by Mother Tongue Pakistan Bureau of Statistics
- ↑ In the lower courts in Pakistan, despite the proceedings taking place in Urdu, the documents are in English, whereas in the higher courts, i.e. the High Courts and the Supreme Court, both documents and proceedings are in English.
- ↑ Zia, Khaver (1999), "A Survey of Standardisation in Urdu". 4th Symposium on Multilingual Information Processing, (MLIT-4), Yangon, Myanmar. CICC, Japan