بروس لی
ظاہری ہیئت

بروس لی (27 نومبر 1940 – 20 جولائی 1973), ایک ہانگ کانگ-امریکی کراٹے کار اور اداکار تھے جو 20ویں صدی کے سب سے بااثر کراٹے کار کے طور پر جانیے جاتے ہیں۔
اقتباسات
[ترمیم]- میں اس شخص سے نہیں ڈرتا جس نے دس ہزار حربوں کی ایک بار مشق کی ہو، لیکن میں اس شخص سے خوف زدہ ہوں گا جس نے ایک حربے کی دس ہزار بار مشق کی ہو..!!
- جب میں اردگرد دیکھتا ہوں تو ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھتا ہوں، اور وہ یہ ہے کہ ہمیشہ اپنا اصل رہو، اپنے آپ کو ظاہر کرو، اور اپنے آپ پر یقین رکھو۔ باہر نہ نکلو اور کسی کامیاب شخصیت کو ڈھونڈ کر اس کی نقل نہ کرو۔ اب یہ ہانگ کانگ میں عام ہو رہا ہے، جیسے وہ ہمیشہ انداز کی نقل کرتے ہیں، لیکن وہ کبھی اس کی جڑ سے نہیں شروع کرتے اور وہ یہ ہے کہ میں اپنا اصل کیسے بنوں؟
- تمام قسم کا علم آخر کار خود شناسی ہی ہے۔
- حوالہ: Bruce Lee: The Lost Interview (1971)
