تہذیب
تہذیب : (Civilizations ) : ایک سماج یا تہذیبی گروہ جو کسی مقام پر کاشت کرتے ہوئے مقیم ہوتاہے اور اپنی زندگی گذارتا ہے۔ اور اس گذارنے والی زندگی میں وہ تمام شعبہ جات رہتے ہیں جو کہ ایک سماج میں عمومی طور سے پائے جاتے ہیں۔ اور یہ تہذیب اس گروہ کا ورثہ ہوتا ہے۔
اقتباسات
[ترمیم]غالبا" عورت نے ہی زراعت کے فن کو ترقی دی، جو تہذیب کی کھیتی ہے۔ اس نے پھلوں یا درختوں سے گرے ہوئے بیجوں میں سے شگوفوں کو پھوٹتے دیکھا؛ جب مرد جانوروں کا شکار کرنے گیا ہوتا تو اس نے محتاط اور صابر انداز میں بیجوں کوقریبی غار یا جھونپڑے میں بو دیا۔ تجربہ کامیاب ہونے پر ساتھی نے نتیجہ اخذ کیا کہ اگر وہ اور دیگر مل کر بیرونی حملے ک وروکنے کا انتظام کر لیں تو اپنی جانوں کوخطرے میں ڈالنے کی بجائے بیج بونے اور فصل حاصل کرنے میں عورتوں کا ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔