جارج برنارڈ شا
ظاہری ہیئت

جارج برنارڈ شا (26 جولائی 1856ء – 2 نومبر 1950ء)، جنہیں ان کی اپنی اصرار پر صرف برنارڈ شا کہا جاتا تھا، ایک آئرش ڈراما نگار، ناقد، متنازع مصنف اور سیاسی کارکن تھے جن کا دائرہ کار عصری طنز اور تاریخی المیہ دونوں پر مشتمل تھا۔ انہوں نے ساٹھ سے زائد ڈرامے لکھے، جن میں مین اینڈ سپر مین (1902)، پگملیئن (1913) اور سینٹ جوآن (1923) شامل ہیں۔ شا کو 1925ء میں ادب کا نوبل انعام ملا۔
اقتباسات
[ترمیم]- حقیقی معنی میں ذہین اور دانشمند وہ شخص ہےجو کسی صلے کے بغیر انسانوں کی بہتری کے لیے جستجو میں جتا رہے۔
- جس طرح ہمیں دولت کمائے بغیر اسے خرچ کرنے کا حق نہیں، اسی طرح خوشی پیدا کیے بغیر اس سے لطف اندوز ہونے کا بھی حق نہیں۔
- ہم انگلینڈ میں لباس اور شائستگی کی زیادہ فکر نہیں کرتے، کیونکہ قوم کی حیثیت سے نہ ہم اچھا لباس پہنتے ہیں اور نہ ہی ہمارے پاس کوئی آداب ہیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]
