سانچہ:Destaque
Appearance
لباس یا ملبوسات، جسم کے بعض حصون کو چھپانے، ڈھانپنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
اس موضوع پر اقتباس درج کریں
[ترمیم]- قرآن مجید نے سورہ بقرہ کی آیت ۱۸۷ میں عورت کو مرد کا لباس اور مرد کو عورت کو لباس قرار دیا ہے۔ قرآن کی اس عجیب تشبیہ میں بہت سے نکات پوشیدہ ہیں۔:
- لباس کو رنگ، جنس اور قیمت میں انسان کے مناسب ہونا چاہیے۔ اسی طرح شوہر اور بیوی کو بھی ہم کفو اور ان کی شخصیت اور فرہنگ کی آپس میں مطابقت ہونی چاہیے۔
- لباس انسان کے لیے باعث زینت اور باعث آرام ہے۔۔۔ اسی طرح نیک شوہر یا بیوی انسان کے لیے باعث زینت وآرامش ہے۔
- لباس انسان کے عیوب کو چھپاتا ہے۔ اسی طرح مرد وعورت کو بھی چاہیے ایک دوسرے کے عیوب اور رازوں کی حفاظت کریں۔
- لباس انسان کو سردی اور گرمی سے بچاتا ہے۔ اسی طرح نیک ہمسر انسان کو گناہوں کی گرمی اور سردی سے بچاتا ہے۔
- موسم کے مطابق انسان لباس پہنتا ہے۔ ہوا اگر سرد ہو تو ہم موٹا لباس پہنتے ہیں اور اگر سرد ہو تو نازک لباس پہنتے ہیں۔ اگر شوہر غصے میں ہے تو بیوی کو چاہیے کہ نرمی سے اس سے برتاو کرے۔ اور اسی طرح اگر بیوی تھکی ہوئ ہے تو شوہر کو چاہیے گھر کے کاموں میں اس کی مدد کرے۔
- انسان اپنے لباس کو آلودگی اور گندگی سے بچاتا ہے۔۔۔ مرد وعورت میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ دوسرے کو گناہ کی آلودگی سے بچا لے۔
- - گنجینہ معارف، جلد 2
- “کسی کو اس کی ذات اور لباس کی وجہہ سے حقیر نہ سمجھنا کیونکہ تم کو دینے والا اور اس کو دینے والا ایک ہی ہے اللہ۔ وہ یہ اُسے عطا اور تم سے لے بھی سکتا ہے۔”
[ مزید... ]