سدھارتھ (ناول)
Appearance
سدھارتھ ہرمن ہیسے کا جرمن زبان میں ناول ہے۔ یہ ناول گوتم بدھ کے دور کے ایک نوجوان کی کہانی ہے جو سکون اور روحانی خود آگہی پانا چاہتا ہے۔
اقتباسات
[ترمیم]- سدھارتھ سب کو پیارا تھا۔ اسے دیکھ کر سب کے دل مسرور ہو جاتے لیکن سدھارتھ بذات خود خوش نہیں تھا۔ انجیر کے باغوں کی گلابی رہگزاروں میں رواں آم کے درختوں کے ہلکے آسمانی سائے میں محو استغراق غسل سحر کے لیے جاتا ہوا، آم کے گھنے درختوں کے نیچے ہون کرتا ہوا سدھارتھ، سب کا پیارا اور دلارا سدھارتھ، مئموم تھا۔