سعید احمد پالن پوری
ظاہری ہیئت
سعید احمد پالن پوری (1940 – 2020ء) ایک ہندوستانی دیوبندی عالم، مفتی، مصنف اور محدث تھے، جنھوں نے دار العلوم دیوبند کے شیخ الحدیث اور صدر المدرسین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ان کی لکھی ہوئی کئی کتابیں دار العلوم دیوبند سمیت کئی مدارس میں داخل نصاب ہیں۔
اقوال
[ترمیم]- حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری کے بعد جب تک آدمی گذشتہ نبیوں اور وحیوں کے ساتھ حضور پر اور حضور پر اتری ہوئی وحی کو نہیں مانے گا: مؤمن نہیں ہو سکتا۔
- سعید احمد پالن پوری (2012). محمد سعید پالن پوری. ed (in اردو). علمی خطبات (حصہ اول) (اول ed.). دہلی: الحق پبلشرز. p. 40.
- حضور نبوت کے سلسلے کی آخری کڑی ہیں، آپ کے بعد کوئی نیا نبی اور نئی کتاب آنے والی نہیں۔
- حوالۂ سابق، ص: 40
- قرآن کریم اس لیے آیا ہے کہ سب انسانوں کی اور خاص طور پر ان انسانوں کی جو متقی ہیں راہ نمائی کرے۔ ... ہر سچا پکا مسلمان متقی ہے یعنی جو منافق نہیں وہ متقی ہے۔
- حوالۂ سابق، ص: 58
- ایمان کے ساتھ یہ غُرّہ نہیں ہونا چاہیے کہ ہم مسلمان ہیں، اس لیے جنت ہمارے باپ کی جاگیر ہے۔ آج عام طور پر مسلمانوں کا یہی گمان ہے، نہ نماز پڑھتے ہیں، نہ زکوۃ دیتے ہیں، مگر مسلمانوں کی لسٹ میں ان کا نام ہے، اس لیے مطمئن ہیں کہ جنت ہمارے لیے ریزرو ہے، بلکہ یہ کہتے ہیں کہ ہم جنت میں نہیں جائیں گے تو اور کون جائے گا! اور اللہ ہمیں نہیں بخشیں گے تو اور کس کو بخشیں گے!
- حوالۂ سابق، ص: 265
