شیخ عبدالقادر جیلانی
Appearance
شیخ عبدالقادر جیلانی یا محی الدین ابومحمد بن ابوالصالح عبدالقادر الجیلانی الحسنی والحسینی (پیدائش: 17 مارچ 1078ء – وفات: 21 فروری 1166ء) فقہ حنبلی کے جلیل المرتبت عالم، محدث، فقیہ، محقق و مصنف اور سلسلہ قادریہ کے مؤسس تھے۔
اقوال
[ترمیم]- فقیر صابر، شاکر غنی سے بہتر ہے اور فقیر شاکر دونوں سے بہتر۔ فقیر صابر و شاکر سب سے افضل ہے۔
- مطالعہ حق اور استصغارِ نفس کے بعد تجھے خلقِ خدا کے جور و جفا کا احساس نہ ہو، تو اُسے حُسنِ خلق کہتے ہیں۔
- ذاکر مُحِب ہے اور ذِکر الٰہی پر دِل لگانے والا محبوب، دنیا تیرے لیے حجاب ہے اور تیرا نفس اللہ کے لیے حجاب ہے۔
اقتباسات
[ترمیم]- اِتباع کرنا سیکھو۔ بدعت کے کام مت نکالو۔ اِطاعت کیا کرو، الگ راہ اِختیار نہ کرو۔ گناہوں سے طہارت حاصل کرو، اِن میں آلودہ نہ ہوا کرو۔ اپنے مالک کے آستانے پر ڈٹے رہو اور صبر رکھو۔ بے صبری سے بچو اور ثابت قدم رہو۔ تفرقہ سے بچو اور رحمتِ الٰہی سے مایوس نہ ہو۔ ذِکر الٰہی کے لیے اکٹھے ہوجایا کرو اور فرقہ نہ بنو۔
- تاریخ المشاہیر، صفحہ 129۔
مزید پڑھیں
[ترمیم]- قاضی محمد سلیمان سلمان منصورپوری: تاریخ المشاہیر، مطبوعہ لاہور۔