مندرجات کا رخ کریں

طوبیاہ

ویکی اقتباس سے
خداوند ہمارے خدا کے حکموں (احکام) کی نافرمانی نہ کرے۔ اپنے مال میں سے خیرات کر اور غریب سے منہ نہ موڑ۔ تَو خداوند بھی تیری طرف سے منہ موڑے گا۔
نماز روزہ کے ساتھ اچھی ہے۔ اور خیرات سونے کے خزانوں کے ذخیروں سے بہتر ہے۔
جس بات سے تجھے نفرت ہے کہ تجھ سے کی جائے، تو تُو بھی وہ دوسرے کے ساتھ نہ کر۔

کتاب طوبیاہ بائبل کی ایک کتاب ہے۔ یہ کتاب کیتھولک اور راسخُ الاعتقاد بائبلی مسلمہ کے نزدیک بائبل کا حصہ ہے جن کی تصدیق کارتھیج کونسل (397ء) اور رومن کیتھولک کے لیے ٹرینٹ کونسل (1546ء) نے کی۔پروٹسٹنٹ اپنی بائبل کی فہرست میں اس کتاب کو شامل نہیں کرتے کیونکہ پروٹسٹنٹ اسے جھوٹی تصنیف سمجھتے ہیں۔بائبل کے مفسرین کی رائے کے مطابق یہ کتاب کسی سامی زبان میں تحریر کی گئی تھی اور اِسی سبب سے یہ کتاب اِلہامی کتب کی فلسطینی فہرست میں درج نہیں ہوئی۔لیکن اِس کے باوجود اِس کا الہامی ہونا آبائے کلیسیا کی روایت اور کلیسیائی ہدایت سے صاف ظاہر ہے۔ یہ کتاب طوبت نامی شخص کے حالاتِ زندگی کے واقعات پر مبنی ہے۔ طوبت ایک راستباز، خداترس اور فیاض یہودی شخص تھا ۔ کتاب طوبیاہ میں اُس کی اور اُس کے بیٹے طوبیاہ کی دینداری اور سخاوت کا نتیجہ بیان کیا جاتا ہے۔ [1]

اقتباسات

[ترمیم]

باب 4

[ترمیم]
  • اور تو اپنی زِندگی کے تمام ایام میں خدا کو اپنے دِل میں رکھ۔ اور ڈرتا رہ، کہ تو گناہ میں کبھی راضی نہ ہو۔
    • باب 4، درس 6۔
  • خداوند ہمارے خدا کے حکموں (احکام) کی نافرمانی نہ کرے۔ اپنے مال میں سے خیرات کر اور غریب سے منہ نہ موڑ۔ تَو خداوند بھی تیری طرف سے منہ موڑے گا۔
    • باب 4، درس 7 تا 8۔
  • اپنی توفیق کے مُوافِق رحم کرنے والا ہو (یعنی بن جا)۔ اگر تیرے پاس بہت ہو تو بہت دے۔ اور اگر تیرے پاس تھوڑا ہو تو کوشش کرکے دِل کی خوشی سے تھوڑا دے۔
    • باب 4، درس 8 تا 9۔
  • خیرات تمام خطاؤں اور موت سے بچاتی ہے اور روح کو اندھیرے کی طرف جانے نہیں دیتی۔
    • باب 4، درس 11۔
  • جس بات سے تجھے نفرت ہے کہ تجھ سے کی جائے، تو تُو بھی وہ دوسرے کے ساتھ نہ کر۔ بھوکوں اور مسکینوں کے ساتھ اپنی روٹی کھا اور ننگوں کو اپنے کپڑوں میں سے پہنا۔
    • باب 4، درس 16 تا 17۔
  • ہمیشہ عقلمند آدمی کی مشورت کی تلاش کر۔ اور خدا کو ہروقت مبارک کہہ۔ اور اپنی راہوں کی درستی اور اپنی تمام مشورتوں کے برقرار رہنے کے لیے اُس کی ہدایت مانگ۔
    • باب 4، درس 19 تا 20۔

باب 12

[ترمیم]
  • نماز روزہ کے ساتھ اچھی ہے۔ اور خیرات سونے کے خزانوں کے ذخیروں سے بہتر ہے۔ کیونکہ خیرات موت سے رہائی دیتی ہے۔ گناہوں کو مٹا دیتی ہے۔اور انسان کو رحمت اور اَبدی حیات حاصل کرنے کے لائق بناتی ہے۔ مگر وہ جو گناہ اور بدی کرتے ہیں، اپنی جان کے دشمن ہیں۔
    • باب 12، درس 8 تا 10۔

حوالہ جات

[ترمیم]
ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں طوبیاہ.
  1. بائبل: کتاب طوبیاہ، مختصر تعارف، صفحہ 538۔ مطبوعہ لاہور