فرید الدین گنج شکر

ویکی اقتباس سے
جس دل میں اللہ کاذکرجاری رہتاہےوہ دل زندہ ہےاورشیطانی خواہشات اس پرغلبہ نہیں پاسکتیں۔

فرید الدین گنج شکر،ایک مشہور صوفی بزرگ۔

اقتباسات[ترمیم]

  • انسانوں میں رذیل ترین وہ ہےجوکھانےپینےاورپہننےمیں مشغول رہے۔
  • جوسچائی جھوٹ کےمشابہہ ہواسےاختیارمت کرو۔
  • نفس کواپنےمرتبہ کےلئےخوارنہ کرو۔
  • اگرتم بزرگوں کامرتبہ چاہتےہوتوبادشاہوں کی اولادسےدوررہو۔
  • جب کوئی مومن بیمارہوتواسےمعلوم ہوناچاہیےکہ یہ بیماری اس کےلئےرحمت ہے۔جوگناہوں سےاس کوپاک کرتی ہے۔
  • دوریش فاقےسےمرجاتےہیں مگرلذت نفس کےلئےقرض نہیں لیتے۔
  • وہ شےبیچنےکی کوشش نہ کروجسےلوگ خریدنےکی خواہش نہ کریں۔
  • اچھائی کرنےکےلئےہمیشہ کسی بہانےکی تلاش میں رہو۔
  • دوسروں سےاچھائی کرتےہوئےسوچوکہ تم اپنی ذات سےاچھائی کررہےہو۔
  • ہرکسی کی روٹی نہ کھابلکہ ہرشخص کواپنی روٹی کھلا۔
  • وہ لوگ جودوسروں کےسہارےجینےکاارادہ رکھتےہیں،وہ تساہل پرست،کم ظرف اورمایوس ہوتےہیں۔
  • اطمینان قلب چاہتےہوتوحسدسےدوررہو۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں فرید الدین گنج شکر.