فضیل بن عیاض
Jump to navigation
Jump to search
اقوال[ترمیم]
- جب اللہ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو اُس کے غم کو زیادہ کردیتا ہے اور جب کسی سے نفرت کرتا ہے، تو اُس کے لئے دنیا کو کشادہ کردیتا ہے۔
- اگر ساری کی ساری دنیا مجھ پر پیش کردی جائے اور مجھ سے اُس کا حساب بھی نہ لیا جائے، تو میں اِس سے اِس طرح بچوں گا‘ جس طرح تم مردار سے گزرتے ہوئے بچتے ہو کہ کہیں وہ کپڑوں کے ساتھ نہ لگ جائے۔
- اگر میں قسم کھاؤں کہ میں ریاکار ہوں، تو یہ مجھے اِس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں یہ قسم کھاؤں کہ میں ریاکار نہیں ہوں۔
- لوگوں کے لئے کوئی کام چھوڑنا ریاکاری اور لوگوں کے لئے کوئی کام کرنا شرک ہے۔
- جب میں اللہ کی نافرمانی کر بیٹھتا ہوں تو اُس کے اثرات میں اپنے گدھے اور خادم کے اخلاق میں بھی پاتا ہوں۔
- رسالہ القشیریہ، صفحہ 61۔
معاصرین کے اقوال[ترمیم]
عبداللہ ابن مبارک[ترمیم]
- فضیل کی موت سے غم و حزن اُٹھ گیا۔
مزید دیکھیں[ترمیم]
- رسالہ القشیریہ، ، اُردو ترجمہ، مطبوعہ لاہور۔