مندرجات کا رخ کریں

نور عالم خلیل امینی

ویکی اقتباس سے
(نور عالم خلیل سے رجوع مکرر)

نور عالم خلیل امینی (1952–2021ء) ایک ہندوستانی عالم دین، نقاد، سوانح نگار، تذکرہ نویس، خاکہ نگار، مقالہ نگار اور عربی و اردو کے ادیب تھے۔

اقتباسات

[ترمیم]
  • انگریزوں کی شرانگیزی، ان کی بدباطنی اور نیت کا کھوٹ عربوں کے لیے راز کی بات ہو تو ہو، برصغیر ہندوستان میں رہنے والے ہم مسلمانوں کے لیے ان کی شرپسندی کوںٔی ڈھکی چھپی بات نہیں۔
    • فلسطین کسی صلاح الدین کے انتظار میں، صفحہ 329
  • توبہ واستغفار اور دعا وتضرع کا عادی انسان اپنے کو کبھی بے سہارا محسوس نہیں کرتا؛ بل کہ مصائب کے بحرِ ناپید کنار میں بھی ساحل تک پہنچنے کا اُس کے پاس سامان موجود ہوتاہے، وہ ایک ایسے ربِّ عظیم سے مانگنے کا عادی ہوتا ہے، جو مانگنے والوں کی التجاؤں کو سن کر، قبول کرکے اور ان کی مرادوں کو پوری کرکے خوش ہوتا ہے، مانگنے والا بندہ آڑے وقت میں اپنے دینے والے خدا سے اپنی”نامرادی و محرومی” کی شکایت کرسکتا ہے، اُس کے سامنے ایک ایسا در کھلا ہوتا ہے، جس کو شب و روز کے کسی لمحے میں کھٹ کھٹا کر بے آبرو نہیں ہوتا۔ جب کہ اِس کے سوا کسی بھی در پر ہاتھ پھیلانے والے کو دیر یا سویر ضرور بے آبرو ہونا پڑتا ہے۔
    • کیا اسلام پسپا ہورہاہے؟! ص۱٦٥
  • ضروری ہے کہ ہم ہمیشہ حق کے متلاشی رہیں باطل خواہ کتنا بھی سر چڑھ کر بولے، پیچ و تاب کھاے، شیر کی طرح گرجے، چیتے کی طرح چنگھاڑے، خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرے، سائنس اور ہتھیاروں سے لیس ہو، زمان و مکان ہم پر مصائب کی بارش برسائیں، پیمانہ الٹ پلٹ جاے، باطل حق اور حق باطل کا روپ دھار لے، دوست دشمن بن جاے، قریب دور ہوجاے اور آشنا نا آشنائی کا مظاہرہ کرے اور اپنے بے گانے بن جائیں؛ آپ ﷺ نے اپنے تمام مواقف میں ہمارے لیے شان دار اور قابلِ تقلید نمونہ چھوڑا ہے۔
    • کیا اسلام پسپا ہورہا ہے؟! ص: 219

بیرونی روابط

[ترمیم]
ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں نور عالم خلیل امینی.