ن م راشد
Appearance
ن م راشد یا نذر محمد راشد (پیدائش: یکم اگست 1910ء – وفات: 9 اکتوبر 1975ء) اردو زبان کے جدید شعراء میں سے تھے۔ وہ اردو شاعری میں آزاد شاعری کی صنف کے بانی خیال کیے جاتے ہیں۔
اقتباسات
[ترمیم]- اے سمندر! پیکر شب، جسم، آوازیں
رگوں میں دوڑتا پھرتا لہو
پتھروں پر سے گذرتے، رقص کی خاطر
اذاں دئیے گئے
اور میں مرتے درختوں میں نہاں سنتا رہا
ان درختوں میں، مرا اک ہاتھ
عہد رفتہ کے سینے پہ ہے
جس پہ جل جاتے ہیں ہاتھ
دوسرا، اک شہر آئندہ میں ہے جویائے راہ
شہر جس میں آرزو کی ہے، انڈیلی جائے گی
زندگی سے رنگ کھیلا جائے گا- شب خوں، اے سمندر سے اقتباس