ویکی اقتباس:تاریخ وکی اقتباسات

ویکی اقتباس سے


ویکی اقتباسات
Wikiquote
Wikiquote logo
Wikiquote logo
Detail of the Wikiquote multilingual portal main page.
انگریزی ویکی اقتباسات (Wikiquote) کے صفحہ اوّل کا سکرین شاٹ
یو آر ایل (URL) www.wikiquote.org
تجارتی؟ نہیں
طرز اقتباسات کا ذخیرہ
اندراج اختیاری
دستیاب زبان(یں) کثیر لسانی
ملکیت مؤسسہ ویکیمیڈیا
بانی جیمی ویلز اور ویکیمیڈیا کیمونٹی
آغاز سانچہ:Start date
الیگزا درجہ سانچہ:IncreaseNegative 3,166 (سانچہ:As of)[1]
موجودہ حالت متحرک

ویکی اقتباسات (انگریزی: Wikiquote)، ویکیمیڈیا کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ڈینیل ایلسٹن (Daniel Alston ) کے خیال پر اس کی بنیادرکھی گئی، جبکہ (Brion Vibber) نے اس پر عملدرآمد کرایا۔ویکی اقتباسات قابل ذکر افراد اور تمام زبانوں کی تخلیقات، دیگر زبانوں کے اقوال کا ترجمہ اور ویکیپیڈیا سے مزید معلومات کے ربط کا ایک آن لائن منصوبہ ہے۔.[2]

تاریخ[ترمیم]

آٹھ بڑے ویکی اقتباسات کی ترقی کی رفتار
تاریخ اہمیت
27 جون 2003ء
عارضی طور پر ویکیپیڈیا کو وولف language پر ڈال دیا گيا۔ (wo.wikipedia.com).
10 جولائی 2003ء
اپنا ذیلی ڈومین تخلیق کیا گيا (quote.wikipedia.org)۔
25 اگست 2003ء
اپنا ڈومین تخلیق کیا گيا (wikiquote.org)۔
17 جولائی 2004ء
نئی زبانوں کا اندراج۔
13 نومبر 2004ء
انگریزی صفحہ پر 2000 صفحات کی تکمیل
نومبر 2004ء
24 زبانوں تک تعداد پہنچ گئی
مارچ 2005ء
انگریزی صفحہ کے 3،000 صفحات کو ملا کر کل 10،000 صفحات مکمل ہوئے۔
جون 2005ء
34 زبانوں تک تعداد پہنچ گئی، جن میں قدیم لاطینی، اور ایک مصنوعی زبان، اسپرانتو (Esperanto)بھی شامل ہے۔
4 نومبر 2005ء
انگریزی ویکی اقتباسات 5،000 صفحات مکمل ہوئے۔
اپریلl 2006
فرانسیسی ویکی اقتباسات کو بعض قانونی وجوہات کی بنا پر معطل کر دیا گیا۔
4 دسمبر 2006
فرانسیسی ویکی اقتباسات نے کام شروع کر دیا۔
7 مئی 2007
انگریزی ویکی اقتباسات نے 10،000 صفحات مکمل کیے۔
جولائی 2007
40 زبانوں تک تعداد پہنچ گئی۔
فروری 2010
تمام زبانوں کے ویکی اقتباسات کے صفحات کل ملاکر، 10،0000 (ایک لاکھ) ہو گئے۔

اردو ویکی اقتباسات[ترمیم]

اردو ویکی اقتباسات کا آغاز 2004 میں ہوا۔ مگر صارفین کی قلت اور دیگر وجوہات کی بنا پر اس پر کام کی رفتار نا ہونے کے برابر رہی، مئی 2014 میں اردو ویکیپیڈیا پر 50 ہزار مضامین مکمل ہونے پر ویکی اقتباسات پر بھی کام شروع کیا گيا، اس وقت اردو ویکی اقتباسات 416 صفحات کے ساتھ 44 ویں نمبر پر ہے۔ جبکہ ویکی اقتباسات اس وقت تک کل 89 زبانوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]